بھٹکل کمیونٹی جدہ کا عید ملن یکم شوال کو تزک و احتشام سے منایا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st June 2018, 10:51 AM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جدہ 21/جون (ایس او نیوز) یکم شوال 15 جون 2018کو  جدہ شہر کے بیچوں بیچ بہت ہی خوبصورت پاریس ہال میں بی سی جدہ کے ممبران کے لئے عید ملن منعقد ہوا. کثیر تعداد میں ممبران اور مہمانان بھی شریک ہوئے. پروگرام کا اغاز مولوی عفان ادیاور کی خوش آواز تلاوت کلام پاک سے ہوا. جلسے کی نظامت کررہے جناب قطب برماور نے مہمانوں اور جماعت کے عہدیداروں کو شے نشینی کے لئے دعوت دی اسٹیج پر جماعت کے صدر یسین عسکری،سکریڑی نوید حسن ائیکری ،عید ملن کنوینر قمر سعدا ، جماعت المسلیمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا عبد الرب مہمان نابینا حافظ انیس بڈو اور ڈپٹی کونسل جنرل اف جدہ شاہد عالم موجود تھے. مہمانوں اور ممبران کا استقبال عید ملن کنوینر قمرسعدا نے کیا.

جناب سیدی باپا ادریس صاحب کو انکی36 سالہ جماعت کے لئےبے لوث خدمات پر اعتراف خدمت میمینٹو اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا. اسطرح جناب زاہد رکن الدین صاحب (سی اے ) کو جماعت و قوم ملت کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہں سپاس نامہ دیا گیا.انکی اس پروگرام میں غیر حاضری پر انکے فرزند عدنان رکن الدین نے یہ ایواڑ آپنے ہاتوں سے قبول کیا.

اس ملن میں جماعت کے مہمان نابینا حافظ محمد انیس ابن برہان الدین بڈو جوکہ حالیہ عالمی مسابقہ قران میں اولین مقام حاصل کرتے ہوئے بھٹکل اور پورے ہندوستان کا نام روش کیا تھا انکی اس عظیم الشان کامیابی پر انہیں عمرہ کے ساتھ ساتھ اظہار تہنیت میمینٹو سے نوازا گیا.

اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر  عزت مآب ڈپٹی کونسل جنرل محمد شاہد عالم نے حاضر ہوکر اس پروگرام کی رونق بڑھائ اور انہوں نے اپنے تاثراتی کلمات میں کہا کے بھٹکل کمیونٹی جدہ 36 سال سے جو خدمات اپنی کمیونٹی کے دے رہی ہے وہ قابل ستائش ہے.انہوں نے مزید کہا اس عید ملن کے موقعہ پر تعلیم کے سلسلے میں جو ہمت افزائ طلباوں کی ہو رہی ہے وہ قابل رشک ہے اسکے بعد بھٹکل جماعت المسلمین کے نائب قاضی مولانا عبد الرب اپنے تاثرات میں کہا کہ بچے ہمارے قوم کے مستقبل ہیں اور انکی نمایا کامیابی پر طمغوں اور سرٹیفیکٹ سے نوازنا اور انکی تعلیمی میدان میں ہمت افزائ کرنا اعلی درجے کا کام ہے. اس عید ملن کی رونق ہماری جماعت کا تعلیمی ایوارڈ ہے الحمد للہ امسال بھی درجہ اول سے لیکر  ڈگری تک نمایا کامیابی حاصل کرنے پر انہیں سرٹیفیکٹ اور میمینٹو سے نوازا گیا.عفت یونیورسٹی کی طالبہ مریم بنت عبد السلام شابندری پٹیل کی گریجویشن میں نمایا کامیابی پر انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا.اس پرگرام میں ممبران کے لئے بہت سارے انعمات کا اہتمام کیا گیا تھا جسے رافل ڈرا کے ذریعہ ممبران میں تقسیم کیا گیا جس میں بمپر انعام خلیل دامدا ابو کو 88888 روپیہ کا انعام ملا .اس پروگام میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا مہمانوں اور ممبران کا شکریہ عبیدللہ عسکری نے کیا.

ممبران کی تفریح کے لئے انسپکڑ بلبل، عربی نشید، اردو نشید، حالات حاضرہ، سعودی چے بدلتے حالات انی ابولیا چی بڑھتی پریشانی جیسے ڈراما ممبران کے پیش کیا گیا.  پروگرام کمیٹی کے ذمہ دار شعیب کوٹیشور نے پروگرام کو انعقاد کرنے کے لئے تعاون کرنے والے احباب کا اور بچوں کے ڈرمہ ترتیب دینے والوں تہہ دل سے شکریہ ادا کیا. دیر رات پروگرام اختتام پزیر ہوا.

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...