کانپورمیں بلڈر کے گھر سے ملے تقریباً100کروڑ روپے، بنایا تھا نوٹوں کا بستر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2018, 9:39 PM | ملکی خبریں |

کانپور ،17؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کی صنعتی راجدھانی کانپور میں تقریباََ97کروڑ روپے کے پرانے نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ اس سلسلہ میں کچھ بڑے کاروباریوں سمیت 16 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (مغربی) انوراگ آریہ نے آج یہاں بتایا کہ پولیس کی کرائم برانچ نے سوروپ نگر ، گوماٹی، جنرل گنج میں واقع تاجروں کے کاروباری اداروں پر پے در پے چھاپے مارکر بند ہو چکے ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹوں کی تقریباً 97 کروڑ کی کرنسی برآمد کی ۔ اس سلسلہ میں 16 لوگوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے ۔مسٹر آریہ نے بتایا کہ ان نوٹوں کو حوالہ کے ذریعہ یا دیگر ذرائع سے معمولی رقم دے کر بدلنے کا منصوبہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے موہت اور سنتوش نامی دو افراد کو پکڑا گیا۔ ان سے پوچھ تاچھ کی بنیاد پر بلڈر اور کپڑا کی تجارت کرنے والے آنند کھتری ، موہت کے علاوہ پروفیسر سنتوش سمیت 16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آنند کھتری کے یہاں سب سے زیادہ پرانے نوٹ برآمد کئے گئے۔گرفتار شدہ افراد میں سے دو کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ کانپور میں نوٹ بندی کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تعداد میں پرانے نوٹ برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ان کے علاوہ پولیس سپرنٹنڈنٹ (مشرق) ڈاکٹر گورو گرور اور دیگر افسران شامل تھے۔ چھاپے میں ملے نوٹوں کی گنتی کا کام ابھی بھی جاری ہے۔ پکڑے گئے لوگوں سے تفتیش جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...