بند ہو جائے گی ڈھول بجاکر کمپنیوں کے اثاثوں کی نیلامی کی روایت! سیبی نے دی تجویز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 12:39 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18 مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کسی نیلامی کے لئے ڈگڈگی بجا کر یا منادی لگا کر اعلان کرنے کی روایت بند ہو سکتی ہے۔اس طرح عوام کومتوجہ کرنے کے فوائد ہوتے ہوں گے پر مارکیٹ ریگولیٹری سیبی کو لگتا ہے کہ یہ طریقے گزشتہ زمانے کی بات ہو گئی ہے اور آج کے وقت میں نئے طریقوں سے بہتر نتائج دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔اصل میں اسٹاک اور سیکورٹیز مارکیٹ ریگولیٹری انڈین سیکورٹیز ایکسچینج بورڈ (سیبی) کو قیمت بھرنے میں چوک کرنے یا حکم کے مطابق ادا نہ کرنے والی یونٹس کی املاک بیچ کر وصولی کے حق ہے۔ان حقوق کا جائزہ لینے کے وقت نیلامی کے دوران اپنائے جانے والے ان پرانے طریقوں کی بات سامنے آئی۔

حکام نے کہا کہ سیبی جرمانہ، فیس، وصولی کی رقم یا رقوم کی واپسی کے حکم کے سلسلے میں وصولی کے نئے قوانین تیار کرنے کے لئے وزارت خزانہ سے مشورہ کر رہا ہے۔سیبی کے پاس قرض کی قسطوں میں ادائیگی میں چوک کرنے والے ڈفالٹروں کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹ پر قبضہ کرنے، ڈفالٹر کو گرفتار کرنے یا اسے حراست میں لینے اور ڈفالٹر کی منقولہ اورغیرمنقولہ اثاثوں کے انتظام کے لئے کسی کو مقرر کرنے کا حق ہے۔اہلکار کے مطابق، سیبی نے حکومت کے سامنے پریزنٹیشن میں کہاکہ انکم ٹیکس ایکٹ کے کچھ طریقے پرانے ہو گئے ہیں، جیسے ڈھول بجانا اور عوامی نیلامی۔اخبارات میں اشتہارات اور ای نیلامی جیسے نئے طریقے بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔ سیبی نے وصولی کے تیز اور مؤثر طریقوں کو عمل میں لانے کے لیے حکومت کو قوانین میں ضروری ترمیم کرنے کو کہا ہے۔آئی ٹی ایکٹ کے موجودہ دفعات کے تحت کسی بھی جائیداد پر قبضہ کرنے سے پہلے کسی معروف جگہ یا ضبط کی جانے والی جائیداد کے پاس ڈگڈگی پٹوا کر یا منادی (پکار) لگوا کر منسلکہ وغیرہ کے حکم کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ضبطی کے حکم کو مذکورہ جائیداد کے احاطے میں عوام کو واضح طور پر نظر آنے والے مقام پر اور ٹیکس وصولی افسر کے آفس کے بورڈ پر پیسٹ ہوتا ہے۔وزارت نے سیبی کی تجاویز کے جواب میں کہا کہ آئی ٹی ایکٹ کے وصولی کے دفعات کو سیبی ایکٹ کے تحت نظر ثانی کی جا سکتا ہے اور یہ حق مرکزی حکومت کے پاس ہے،چنانچہ اس میں ترمیم مرکزی حکومت کے بنائے قوانین کی بنیاد پر ہی ہونا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...