بی ڈی اے کے نئے چیرمین اسٹیل برڈج منصوبے سے لاعلم 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2019, 12:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔10؍جنوری(ایس او نیوز) بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( بی ڈی اے) کے چیرمین کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد یشونت پور کے رکن اسمبلی ایس ٹی سوم شیکھر نے شہر میں بی ڈی اے کی طرف سے مجوزہ اسٹیل برڈج کی تعمیر کے منصوبے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے وہ بی ڈی اے کے رکن بھی رہ چکے ہیں اب مخلوط حکومت میں انہیں اس ادارے کا چیرمین مقرر کیاگیا ہے۔اس مدت کے دوران انہوں نے کبھی بی ڈی اے میں شہر میں اسٹیل برڈج کی تعمیر کے کسی بھی منصوبے کے بارے میں نہیں سنا۔ صرف ذرائع ابلاغ میں یہ باتیں ہوتی رہیں کہ بی ڈی اے کی طرف سے فلاں مقام پراسٹیل برڈج تعمیر کیاجارہاہے۔ بی ڈی اے کی میٹنگوں میں باضابطہ اس موضوع پر کبھی بحث نہیں ہوئی۔ بی ڈی اے جیسے اہم ادارے کا چیرمین مقرر کئے جانے پر وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور کانگریس قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سوم شیکھر نے کہاکہ حکومت اور پارٹی نے انہیں جو ذمہ داری دی ہے اسے وہ بخوبی نبھانے کی کوشش کریں گے۔ عوام کی طرف سے جن مسائل کی بھی نمائندگی ان سے کی جائے گی اسے سلجھانے کی دیانتدارانہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہریان بنگلور میں جو معتبر مقام اور مرتبہ حاصل کیا ہے اسے برقرار رکھتے ہوئے اس ادارے کے ذریعے شہر کی ترقی کے لئے جدوجہد کریں گے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور، اور رکن اسمبلی بائرتی بسوراج نے سوم شیکھر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...