اچھی خبر!سلیکٹرز اور امپائروں کی تنخواہ بڑھائے گا بی سی سی آئی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st June 2018, 4:04 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،31؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بی سی سی آئی نے تین قومی سلیکٹرزامپائروں، اسکورر اور ویڈیوز تجزیہ کاروں اور دیگر لوگوں کی فیس دگنی کرنے کا فیصلہ کیا۔بی سی سی آئی کی سبا کریم کی صدارت والی کرکٹ آپریشنل ونگ نے یہ فیصلہ کیا۔سی او اے کو بھی لگتا ہے کہ چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد اینڈ کمپنی کوان کی خدمات کا فائدہ ملنا چاہئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بی سی سی آئی خزانچی انروددھ چودھری تنخواہ بڑھانے کے فیصلے سے آگاہ نہیں تھے۔اب چیئرمین کو سالانہ 80 لاکھ روپے جبکہ دیگر سلیکٹرز کو 60 لاکھ روپے مل رہے ہیں۔تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کیونکہ باہرکئے گئے سلیکٹر گگن کھوڑا اور جتن پرانجپے بھی اتنی ہی تنخواہ حاصل کر رہے ہیں جتنا دیوانگ گاندھی اور سرندیپ سنگھ کی ہے۔بی سی سی آئی کے سینئر اہلکار نے کہاکہ سلیکٹرز کی تقرری عام سالانہ اجلاس میں ہی ہو سکتی ہے، جتن اور گگن اپنی خدمات نہ دینے کے باوجود قواعد کے مطابق اتنی ہی تنخواہ پا رہے ہیں۔دیوانگ اور سرندیپ کے ساتھ یہ ٹھیک نہیں ہو گا کیونکہ وہ ملک سے باہربھی آتے جاتے رہتے ہیں۔امید ہے اب چیف سلیکٹر کو تقریباً ایک کروڑ روپے ملیں گے جبکہ دو دیگر کو 75سے 80 لاکھ روپے کے قریب ملیں گے۔بی سی سی آئی نے چھ سال کے وقفے کے بعد گھریلو میچ ریفریوں، امپائروں، اسکورر اور ویڈیوز تجزیہ کاروں کی فیس بھی دگنی کرنے کا فیصلہ کیا۔فیس بڑھانے کی سفارش سبا کریم نے 12اپریل کو سی او اے کے ساتھ ملاقات کے دوران کی تھی۔حالانکہ خزانچی چودھری کو ان مالیاتی فیصلوں سے دور رکھا گیا۔بی سی سی آئی افسر نے کہاکہ مجھے یاد ہے کہ انروددھ نے گزشتہ سال مالیاتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران اس کے اضافہ کا مشورہ دیا تھا لیکن مجھے نہیں لگتا کہ انہیں اس بار اس فیصلے میں شامل کیا گیاہے۔امپائروں پر نظر ثانی فیس کے فرسٹ کلاس میچ، 50اوورز کے میچ یا تین روزہ میچ میں 40,000 روپے روزانہ ملیں گے جبکہ پہلے انہیں 20,000 روپے روزانہ ملتے تھے۔ٹی 20میچوں میں اسے 10,000 روپے سے بڑھا کر 20,000 روپے ہر میچ کر دیا جائے گا۔ میچ ریفریوں کو چار روزہ، تین روزہ اور ایک روزہ میچ کے کیلئے 30,000 روپے جبکہ ٹی 20 میچوں کے لیے 15,000 روپے ملیں گے۔ اسکورر کو اب میچ کے دن 10,000 روپے جبکہ ٹی 20میچوں میں 5,000 روپے ملیں گے۔ویڈیوز تجزیہ کاروں کو ٹی 20میچوں کے لیے 7,500 روپے جبکہ دیگر میچوں کے لیے 15,000 روپے روزانہ ملیں گے۔اس دوران تلنگانہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی سی او اے سے ایسوسی ایٹ رکنیت کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ حیدرآباد کے پاس ووٹر رکن کے طور پر بنیادی رکنیت حاصل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...