بی سی سی آئی نے پچ فکسنگ اسٹنگ پر انتظار کرنے کا فیصلہ کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2018, 12:15 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،27؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان سے منسلک تین میچوں کی پچ سے مبینہ چھیڑچھاڑ کے اسٹنگ آپریشن پر محتاط رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی سی سی آئی نے آج کہا کہ وہ اس معاملے میں پھنسے سابق کرکٹر رابن مورس کے خلاف کارروائی کرنے پر تبھی غور کریں گے جب وہ آئی سی سی کی موجودہ تحقیقات میں مجرم پایا جائے گا۔یہ اسٹنگ الجزیرہ چینل نے کیا ہے اور جن میچوں پر سوال اٹھایا جا رہا ہے وہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان گالے میں 26 سے 29 جولائی 2017 تک ہوا ٹیسٹ، ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان رانچی میں 16 سے 20 مارچ 2017 تک ہوا ٹیسٹ اور بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چنئی میں 16 سے 20 دسمبر 2016 تک ہونے والے ٹیسٹ شامل ہیں۔گالے اور چنئی میں ہوئے ٹیسٹ میں ہندوستان نے جیت درج کی تھی جبکہ رانچی میں ہوا میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔بی سی سی آئی کے سینئرعہدیدار نے آج کہاکہ ہمارا خیال ہے کہ آئی سی سی نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ان کی جانچ پڑتال مکمل کرنے دیجئے اور مورس کو مجرم ٹھہرانے دیجئے۔فیصلہ آنے کے بعد ہی بی سی سی آئی کارروائی کرے گا۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ 42 فرسٹ کلاس اور 51 کی فہرست اے میچ کھیلنے والے مورس فی الحال بی سی سی آئی کی کسی بھی منصوبے سے نہیں جڑے ہوئے ہیں افسر نے کہاکہ ہمیں اپنی اینٹی کرپشن یونٹ(اے سی یو) سے جاننے کی ضرورت ہے کہ مورس کا نام مشتبہ افراد کی فہرست میں شامل ہے یا نہیں۔دوسری بات وہ بی سی سی آئی یا کسی ریاستی یونٹ کے منصوبے سے نہیں منسلک جہاں سے اسے ہٹائے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اب جو چیز بچی ہے وہ بی سی سی آئی کے گھریلو کرکٹروں کو دی جانے والی 22500 روپے (کٹوتی کے بعد )کی پنشن ہے۔بی سی سی آئی کو اسے منسوخ کرنے کا حق ہے لیکن اس کے مجرم پائے جانے کے بعد۔مورس نے مبینہ طور کسی بھی طرح کے غلط کام سے انکار کیا ہے اور سازش کی بات کہی ہے۔اس دستاویزی فلم میں میچ فکسنگ کے ملزم مورس کو گالے کے کیوریٹر تھرنگا انڈکا کو اڈرکور رپورٹر سے ملواتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ فکسروں کے مطابق پچوں کو تبدیل کرنے کا دعوی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ آئی سی سی نے اس معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔مورس کو اس ویڈیومیں مبینہ طور پر پاکستانی کرکٹر حسن رضا (سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر کے عالمی ریکارڈ ہولڈر)کے ساتھ دکھایا گیا ہے اور ویڈیو میں یہ آپ کے رابطے اور میدانی اہلکاروں کے ذریعے پچوں کو فکس کرنے کی اپنی صلاحیت کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...