بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکرٹری نے سی او اے سے منظوری لئے بغیر بڑھا یاجنرل منیجر کا معاہدہ
نئی دہلی،03؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سی او اے کی طرف ایک کنارے کئے گئے بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکرٹری امیتابھ چودھری نے آج جوابی حملہ کرتے ہوئے جنرل منیجر (کھیل کی ترقی)پروفیسر رتناکر شیٹی کو تین ماہ کی توسیع کردی ۔حالانکہ شیٹی کو دئیے گئے توسیع کی موزونیت پر سوالیہ نشانہ بنا رہے گا کیونکہ اسے سی اواے اہم ونود رائے کی منظوری نہیں ملی ہے۔سی اواے نے اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) کے سابق سربراہ نیرج کمار کو دو ماہ کی توسیع دیتے ہوئے شیٹی کو توسیع دینے کے قائم مقام سیکرٹری چودھری کی درخواست کو مسترد کردی تھی۔ شیٹی بورڈ سے گزشتہ تین دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ناراض چودھری نے اے سی یو کے نئے سربراہ اجیت سنگھ کی تقرری پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سی یو اے کی ہدایت پر سی ای او راہل سنار نے تقرری کی منظوری دے دی تھی۔ حالانکہ آج جب بی سی سی آئی کے گھریلو سیریز کے میڈیا حقوق کی نیلامی ہو رہی تھی، چودھری نے شیٹی کو ایک خط بھیج کر ان کی خدمات کی توسیع کی منظوری دے دی۔ایسا کارگزار صدر سی کے کھنہ اور خزانچی انروددھ چودھری کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا گیا۔یہ ای میل کی ایک کاپی پی ٹی آئی کے پاس ہے اور اسے سی اواے کے پاس بھی بھیجا گیا ہے۔خط میں لکھا گیا کہ بی سی سی آئی کے عہدیدار کرکٹ تنظیم کے تئیں شیٹی کے انمول خدمات کے اعتراف میں معزز کمیٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر اتفاق کرتے ہیں اور اس وجہ سے پرانی شرائط کے ساتھ بورڈ کی جانب سے ان کا معاہدہ 30 جون، 2018 تک بڑھا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کمیٹی اور سی ای اور تینوں اوپر عہدیداروں (سی کے کھنہ، امیتابھ چودھری، انروددھ چودھری)کے درمیان جنگ ہر دن تیز ہوتی جا رہی ہے اور دونوں اطراف میں بات چیت کا سب ذریعہ بند ہو چکا ہے۔