شہر کے تمام مالس اور ٹیک پارکوں کے سروے کاآغاز،ٹیکس چوری کو بے نقاب کرنے بی بی ایم پی کی نئی مہم: گنا شیکھر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2017, 10:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍مئی(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کو اثاثہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے چند برس قبل شروع کی گئی خود اندازہ لگائے اسکیم کے تحت شہر میں مختلف بڑی بڑی املاک کے مالکان نے بی بی ایم پی کو غلط اطلاعات فراہم کرکے ٹیکس چوری کرنے کی جو کوشش کی ہے اسے بے نقاب کرنے کیلئے آج سے برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی ٹیکس اینڈ فائنانس کمیٹی نے ان املاک کا از نو سروے کرنا شروع کردیا۔کمیٹی کے چیرمین ایم کے گنا شیکھر کی قیادت میں کارپوریٹروں نے آج صبح مہادیو پورہ ڈویژن میں آنے والے فینکس مال سے اس سروے کی شروعات کی۔ جدید ترین لیز تھری ڈی آلات کی مدد سے اس مال کے سروے کا کام شروع ہوا۔اس پر مامور کارکنوں نے بتایاکہ دو دن کے اندر اس مال کے سروے کا کام مکمل ہوگا جس کے بعد یہ پتہ چلے گا کہ فینکس مال کے مالکان نے کتنے ٹیکس کی چوری کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سروے کے بعد اگر یہ بات سامنے آئی کہ اس مال کے مالکان نے ٹیکس کی چوری کی ہے توان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بی بی ایم پی کو بڑے پیمانے پر ٹیکس کے معاملے میں دھوکہ دینے کے واقعات کو دیکھتے ہوئے اس سروے کاکام شروع کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں تھری ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے اگلے مراحل میں اور بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ٹیکس کی چوریوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ مہادیو پورہ میں آنے والے ایچ وی آر مال ، زیلو کمپنی اور دیگر اہم آئی ٹی بی ٹی کمپنیوں کا بھی سروے کرکے اثاثے کی مکمل تفصیلات یکجا کی جائیں گی۔مرحلہ وار شہر کے تمام مالس اور تجارتی عمارتوں کا تھری ڈی اور فور ڈی سروے کیا جائے گا اور بعد میں ان کی طرف سے کی جارہی دھوکہ دہی سے بی بی ایم پی کو کتنا خسارہ ہورہاہے اس کا اندازہ لگاکر اس کے مطابق اثاثہ ٹیکس کی وصولی کی جائے گی۔گنا شیکھر نے بتایاکہ شہر میں 55 شاپنگ مالس ہیں ، 70 سے زائد ٹیک پارک ہیں۔ ان تمام کا سروے تین ماہ کے اندر مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ رپورٹ ملنے کے بعد ان کے مالکان سے سختی کے ساتھ اثاثہ ٹیکس وصول کیاجائے گا اور قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کی مہلت ابھی باقی ہے

چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارلیمانی الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل افراد کو اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کروانے کے لئے ابھی مہلت باقی ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ 

جے ڈی ایس - بی جے پی 'ہنی مون' کے رنگ میں پڑ گیا بھنگ - دیوے گوڈا ، کمارا سوامی کو بی جے پی نے کیا نظرانداز  

ایسا لگتا ہے کہ اس پارلیمانی الیکشن کےد وران جنتا دل ایس نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر جو 'ہنی مون' منانے کا منصوبہ بنایا تھا اس کے رنگ میں بھنگ پڑنا شروع ہوگیا ہے کیونکہ بی جے پی نے ایک طرف ریاست میں انتخابی سرگرمیوں کے کسی بھی مرحلے میں دیوے گوڈا اور کمارا سوامی کو ساتھ میں ...

مینگلورو: پرکاش راج کا مودی حکومت پرسخت حملہ؛ کہا: چارسوبیسی کرنے والے لوگ اب کی بار400 پارکا نعرہ لگارہے ہیں

جنوبی ہند کے مشہوراداکارپرکاش راج نے مودی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا جن لوگوں نے 420 (فراڈ) کا کام کیا ہے، وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں جیتنے کی بات کررہے ہیں۔ اوراب کی بار400 پار کا نعرہ لگارہے ہیں۔

  لوک سبھا انتخابات : کرناٹک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ؛ پلیکس اور بینرز ہٹانے کا عمل شروع

  لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نافذ ہونے کے بعد شہر میں پلیکس اور بینروں کو صاف کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت پر الیکشن اور میونسپل عملہ نے شہر میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہر قسم کے پلیکس اور بینرز کو ہٹا دیا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر آفس، ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...