پارکنگ مقامات پر تحفظ کے سلسلہ میں غور کرنے بی بی ایم پی کا اجلاس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th February 2019, 11:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍فروری(ایس او نیوز) پچھلے ہفتہ کے دن شہر میں منعقدہ ایرو انڈیا شو کے دوران کار پارکنگ کے مقام پر جو خوفناک آگ حادثہ پیش آیا تھا جس میں تین سو سے زیادہ کاریں تباہ ہو کر رہ گئیں اس حادثہ کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر جہاں گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام ہے ان کے تحفظ کا جائزہ لینے کے لئے کل گذشتہ شہر کی مےئر گنگامبکے ملیکارجن نے بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کے صدر دفتر میں ایک مذاکراتی اجلاس منعقد کیا تھا ، جس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اس طرح کے ہنگامی حالات میں ان پر قابو پانے کے سلسلہ میں قبل از وقت کیا انتظامات کئے جا سکتے ہیں۔شہر کی مےئر نے بی بی ایم پی افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہر کے تمام علاقوں میں موجود قانونی اور غیر قانونی پارکنگ مقامات کی تعداد سے متعلق تمام تفصیلات انہیں پیش کریں اور اس بات کی وضاحت ہو کہ ان مقامات پر آگ حادثات اور دوسرے ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے اور ان سے حفاظت کے سلسلہ میں کیا احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں، انہوں نے ان مقامات پر بھی حفاظتی انتظامات سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے جہاں بی بی ایم پی کی گاڑیاں روکی جاتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔