بی بی ایم پی کے بجٹ میں فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں کی بھرمار، اثاثہ ٹیکس کے لئے 3500کروڑ کی آمدنی کا نشانہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th February 2019, 11:44 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍فروری(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے میں آج 2019-20 کا بجٹ پیش کیاگیا۔ جس میں سماج کے کمزور طبقات اور غریبوں پر توجہ دینے کے ساتھ متوسط طبقے اور خواتین کے لئے بھی فلاحی اسکیمیں لاگو کرنے کا اعلان ہوا۔

بی بی ایم پی نے اس بجٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ مہالکشمی اسکیم کے تحت شہر میں بی بی ایم پی کے 24اسپتالوں میں پیدا ہونے والی بچیوں کے نام پر ایک لاکھ روپے مالیت کا بانڈ جاری کیا جائے گا۔ جس کی میعاد ختم ہونے پر بچی کو پندرہ لاکھ روپیوں تک کی رقم مل سکتی ہے۔ انا پورنیشوری پروگرام کے تحت معاشی طور پر کمزور خواتین جنہوں نے خود روزگار اپنایا ہے۔ انہیں موبائل کیٹین چلانے کے لئے گاڑی مہیا کرائی جائے گی، ہر اسمبلی حلقے کے لئے ایسی چار گاڑیاں 50فیصد سبسیڈی پر دی جائیں گی۔ ہر وارڈ میں کمزور خواتین کی مالی امداد کے لئے دس لاکھ روپیوں تک کا خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا اعلان کیاگیا۔

بی بی ایم پی کی ٹیکس اینڈ فائنانس کمیٹی چیرپرنس ہیما لتا گوپالیہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ بی بی ایم پی کی حدود میں تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈاکٹر شیوکمار سوامی سے منسوب ایوارڈ قائم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ٹمکور روڈ پر ڈاکٹر شیوکمار سوامی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا، جس کے لئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ شہرکے تمام دھوبی گھاٹوں کی ترقی کے لئے پانچ کروڑ روپیوں کی امداد دی جائے گی۔ بی بی ایم پی نے ٹیلرنگ تربیتی مراکز چلانے کے لئے ایک کروڑ روپے، کمیونٹی ہالس کی دیکھ بھال کے لئے ایک کروڑ روپے۔ قبرستانوں اور شمشان گھاٹوں کی دیکھ بھال کے لئے 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

شہر میں تہوار کے موقع پر بی بی ایم پی کی طرف سے منظم کئے جانے والے میلوں کے لئے ڈھائی کروڑ روپے، خاکروبوں کے لئے دوپہر کا کھانا مہیا کرانے کے لئے 12کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی طرف سے شروع کی گئی بڑورا بندھو اسکیم کے تحت سڑک کے کنارے تجارت کرنے والوں کی مدد کے لئے بی بی ایم پی ہر وارڈ میں پندرہ ٹھیلہ گاڑیاں مہیا کرائے گی۔ اس کے لئے بجٹ میں دو کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بزرگ شہریوں کی فلاح کے لئے دس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ایسے اداروں کے لئے جو تعلیمی اداروں کو گود لیں گے مدد کے لئے دس کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔

بی بی ایم پی کی طرف سے سلائی کی تربیت پانے والی امیدواروں میں سلائی مشین کی تقسیم کے لئے آٹھ کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی بی ایم پی کی طرف سے اس بار اثاثہ ٹیکس کی وصولی میں سختی لانے کا فیصلہ لیتے ہوئے یہ نشانہ طے کیا گیا ہے کہ 2019-20 کے دوران 3500کروڑ روپیوں کی وصولی کی جائے گی۔ بی بی ایم پی نے اسٹامپ ڈیوٹی میں دو فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اور توقع کی ہے کہ اس سے 100کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوسکتی ہے۔ بی بی ایم کی حدود میں آنے والی کثیر منزلہ عمارتوں اور شاپنگ کامپلکسوں سے ہونے والی آمدنی سے بی بی ایم پی کو 400کروڑ ملنے کی امید ہے۔ اشتہارات کے شعبے میں بی بی ایم پی کو 415کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے۔ آپٹک فائبر کیبل سے 175 کروڑ اور موبائل ٹاورس سے 50کروڑ روپیوں کی آمدنی کے ساتھ شہر کے شعبۂ ٹاؤن پلاننگ سے بی بی ایم پی کو 841کروڑ روپیوں کی آمدنی کی امید ہے۔ بی بی ایم پی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ شہر کے ہر وارڈ میں معاشی طور پر کمزور مکان مالکوں کے مکانوں کی تجدید ومرمت کے لئے 100کروڑ روپیوں کی رقم مہیا کرائی جائے گی۔ اس کے تحت ہر وارڈ میں دس مکانوں کی تجدید ومرمت کے لئے رقم فراہم کی جائے گی۔ بی بی ایم پی میں آج جو بجٹ پیش کیاگیا اس کا مجموعی حجم 10691.82کروڑ روپیوں کا ہے۔ سالانہ اخراجات کی بنیاد پر یہ بجٹ 3.19کروڑ منافع بخش رہے گا۔ بی بی ایم پی نے اثاثہ ٹیکس کے تقریباً 100کروڑ کے بقایاجات کی وصولی تیزی سے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلاحی پروگراموں پر بی بی ایم پی نے اپنے بجٹ کا 24.1 فیصد حصہ طے کیا ہے۔ پی یو سی میں زیر تعلیم بچوں کے لئے بی بی ایم پی نے اپنے تمام کالجوں میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے لئے 25کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ گندگی کی نکاسی کے نظام میں سدھار کے لئے 110کروڑ روپیوں کا گرانٹ مقرر کیاگیا ہے۔

شہر کے ہر وارڈ میں بی بی ایم پی کے کاموں کی نگرانی پر تین کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے۔ پینے کے پانی کی سربراہی کے لئے اس میں سے 19.5کروڑ ، ترقیاتی کاموں کے لئے 465کروڑ ، اور اسٹریٹ لائٹوں کی دیکھ بھال اور تبدیلی کے لئے 79کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ بی بی ایم پی نے اپنے بجٹ میں نالوں کی صفائی کے لئے 25کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے۔ شہر کی منتخب سڑکوں کی وائٹ ٹاپنگ کے لئے 1172کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ تالابوں کے سدھار کے لئے 348کروڑ اور سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے 2246کروڑ مہیا کرائے گئے ہیں۔ فٹ پاتھوں کو ترقی دینے کے لئے 1321کروڑاور بی بی ایم پی کی حدود میں شامل ہونے والے 110 دیہاتوں میں بہتر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے 275کروڑ روپے مہیا کرائے گئے ہیں۔

بی بی ایم پی نے شہر میں اسمارٹ پارکنگ نظام رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 87 مقامات کی اس کے لئے نشاندہی کی گئی ہے۔ ان مقاموں پر دس ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت مہیا کرائی جائے گی۔ ہبال اور کے آر پورم فلائی اوور کے لئے افزود لوپ کی تعمیر ، گرگنٹے پالیہ میں نئے انڈر پاس کی تعمیر کے لئے 185کروڑ روپے مہیا کرائے گئے ہیں۔ میئر کے اختیاری فنڈ میں اضافہ کرکے اسے 175 کروڑ روپے کیاگیا ہے، جبکہ ڈپٹی میئر کا اختیاری فنڈ 75کروڑ روپے ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...