بنگلور۔ براڈوے روڈ پربی بی ایم پی سوپر اسپیشالٹی اسپتال بہت جلد کھل جائے گا؛ عمارت کے لئے مزید 7کروڑ روپے دینے روشن بیگ کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th April 2017, 10:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔12؍اپریل(ایس او  نیوز) شہر کے شیواجی نگر علاقہ میں براڈوے روڈ پر زیر تعمیر برہت بنگلور مہانگر پالیکے سوپر اسپیشالٹی اسپتال کے کام کو تیزی سے تکمیل کی طرف آگے بڑھایا جارہاہے، عنقریب اس پراجکٹ کو پورا کرکے عوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔اس عمارت میں برہت بنگلور مہانگر پالیکے اور نارائن ہردالیہ کے اشتراک سے ایک اعلیٰ معیاری قلبی اسپتال قائم ہوگا۔ جہاں امراض قلب کا بہترین علاج کرنے کی سہولت مہیا کرائی جائے گی۔آج ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ کے ہمراہ وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج ، شہر کی میئر جی پدماوتی ، بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد ، بی بی ایم پی مالیاتی کمیٹی کے چیرمین ایم کے گنا شیکھر ، کارپوریٹرس شکیل احمد، اشتیاق احمد اور دیگر نے اس اسپتال کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔ اسپتال کے تعمیری کام کا جائزہ لینے کے بعد مسٹر جارج نے اطمینان کا اظہار کیا اور بی بی ایم پی عملے کو ہدایت دی کہ جلد از جلد اس پراجکٹ کو مکمل کرلیا جائے ،تاکہ نارائن ہردالیہ کی طرف سے اسپتال میں علاج کی سہولتیں جلد قائم کی جاسکیں۔

اس اسپتال کی تعمیر11.17کروڑ روپیوں کی لاگت سے ہونا طے تھی اس اسپتال کی تکمیل کے لئے مزید 7کروڑ کی رقم درکار ہے۔ مسٹر جارج اور بی بی ایم پی میئر نے رقم فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی جناب روشن بیگ نے بتایاکہ بی بی ایم پی کی طرف سے 11.12 کروڑ روپیوں کی لاگت پر اس عمارت کی تعمیر کی جارہی ہے اسے مکمل کرنے اور تمام تر سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لئے مزید 7 کروڑ روپیوں کی مانگ رکھی گئی جسے مسٹر جارج نے منظور کرلیا ہے۔ نارائن ہردالیہ کی طرف سے یہاں 25کروڑ روپیوں کی لاگت کی مشنری اور اعلیٰ معیاری آپریشن تھیٹرس ، وارڈس ، آئی سی یو ، لیباریٹری وغیرہ مہیا کرائے جائیں گے۔ جناب روشن بیگ نے کہاکہ شہر میں امراض قلب کے دن بدن عام ہونے اور اس مرض میں مبتلا افراد کی بڑی تعداد میں اموات اور پھر نجی اسپتالوں میں اس کے مہنگے علاج نے کئی خاندانوں کو تاراج کردیا ہے۔حالانکہ نارائن ہردالیہ کا اسپتال جو الیکٹرانک سٹی کے قریب بمسندرا میں قائم ہے، شہر کے شمالی علاقوں سے اس اسپتال تک پہنچتے پہنچتے کئی مریضوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔ شہر کے اس علاقہ میں امراض قلب کے نام پر جو پرائیویٹ اسپتال موجود ہیں، بدقسمتی سے ان میں سے بیشتر صرف پیسہ کمانا ہی مقدم سمجھتے ہیں، مریض کی دیکھ بھال اور اس کا فوری علاج ان اسپتالوں کی ترجیحات میں نہیں ہے۔خاص طور پر غریب مریضوں کو ان اسپتالوں کا تصور بھی محال لگتا ہے۔ قلبی امراض میں مبتلا مریضوں کے بہتر سے بہتر علاج اور وہ بھی رعایتی شرحوں پر مہیا کرانے کے مقصد سے انہوں نے نارائن ہردالیہ کے سربراہ ڈاکٹر دیوی شٹی سے گذارش کی تو انہوں نے فراخدلی سے براڈوے روڈ پر تعمیر ہونے والی عمارت میں اپنی نارائن ہردالیہ کی شاخ قائم کرنے پر نہ صرف رضامندی ظاہر کی بلکہ اس عمارت میں مہیا کرائے جانے والے علاج کیلئے جدید ترین طبی آلات اپنے فنڈ سے نصب کرانے پر بھی آمادگی ظاہر کردی۔جناب روشن بیگ نے بتایاکہ بی بی ایم پی کی طرف سے اس عمارت کی تعمیر کاکام تقریباً80فیصد مکمل کرلیا گیا ہے ۔ بہت جلد اس کام کو مکمل کرنے کیلئے افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ یا اگلے ماہ کے اواخر تک اس عمارت کو مکمل کرلیا جائے گا۔ اس عمارت کی تکمیل کے فوراً بعد نارائن ہردالیہ کی جانب سے یہاں تیزی سے مشنری نصب کردی جائے گی، اور اسپتال جلد ہی عوام کی خدمت کیلئے کھول دیاجائیگا۔ 
سوئمنگ پول کا افتتاح: اس موقع پر جناب روشن بیگ نے بتایا کہ ان کے حلقہ میں آنے والے السور میں واقع کینسنگٹن سوئمنگ پول جو تجدید ومرمت کیلئے کچھ عرصہ سے بند تھا اب وہ مکمل ہوچکا ہے۔ 19 اپریل کو وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج اور وزیر برائے کھیل کود وامور نوجوانان پرمود مادھوا راج کے ہمراہ وہ اس پول کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی علاقہ کے نوجوانوں کیلئے تیراکی کی ایک سہولت جو عرصۂ دراز سے موجود تھی، تجدید ومرمت کے بعد دوبارہ دستیاب رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...