بی بی ایم پی میں تمام کی نظریں اب اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے انتخاب پر،کونسل کے لیڈر کاعہدہ حاصل کرنے کیلئے گنا شیکھر پیش پیش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th September 2016, 3:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو29؍ستمبر(ایس او نیوز)برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے بعد تمام کارپوریٹروں کی نظریں اب اسٹانڈنگ کمیٹیوں کی چیرمین شپ پر ٹکی ہوئی ہیں۔ حکمران پارٹی میں جہاں ایک کارپوریٹر کو کونسل کا لیڈر منتخب کیاجائے گا، وہیں کانگریس پارٹی چار اسٹانڈنگ کمیٹیوں کی چیرمین شپ بھی حاصل کرے گی۔جنتادل (ایس) کے چار کارپوریٹروں کواسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین شپ ملے گی، جبکہ چار آزاد کارپوریٹرس بھی چیرمین شپ حاصل کریں گے۔کونسل میں لیڈر کے عہدہ کیلئے جئے محل کے کارپوریٹر ایم کے گنا شیکھر کا نام سب سے آگے ہے، ان کے علاوہ گروپن پالیہ کے رضوان نواب، پلکیشی نگر کے اے آر ذاکر اور دیور جیون ہلی کے سمپت راج بھی اس عہدہ کے دعویداروں میں شامل ہیں۔اگلے ماہ ہونے والے اسٹانڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں ان تمام کے متعلق فیصلہ لیا جائے گا۔ بی جے پی سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے امیش شٹی، این ناگراجو ، منجوناتھ راج، پورنیما سرینواس وغیرہ کوشش کررہے ہیں۔ عنقریب بی جے پی لیڈروں کی ایک میٹنگ میں طے کیا جائے گا کہ بی بی ایم پی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا۔ بارہ اسٹانڈنگ کمیٹیوں میں سے کانگریس ، جے ڈی ایس اور آزاد کو چار چار کمیٹیاں تقسیم ہوئی ہیں۔ جنتادل (ایس) نے مانگ کی ہے کہ اسے چاروں اہم کمیٹیاں ٹاؤن پلاننگ، ہیلتھ، ورکس ، اور اکاؤنٹس دے دی جائیں۔ کانگریس نے چار کمیٹیاں اپنے پاس رکھ کر باقی چار کمیٹیاں آزاد کارپوریٹروں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔6 اکتوبر کو ہونے والی کونسل میٹنگ میں ان تمام کمیٹیوں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...