بی بی ایم پی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے صدور کی لاپروائی سخت کارروائی کرنے وزیر اعلیٰ کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2017, 11:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو9 ؍دسمبر(ایس او نیوز) بروہت بنگلور مہانگر پالیکے( بی بی ایم پی) کونسل اجلاس کے دوران کارپوریٹروں کے مسائل پر متعلقہ اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے صدور کی لاپروائی اور جواب نہ دینے پر ان کیخلاف کارروائی کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بی بی ایم پی کو سخت تاکید کی ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ بی بی ایم پی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے صدور منتخب ہونے کے بعد انہیں کس طرح کی بات کرنی چاہئے، اس کے متعلق ان کو کوئی بھی جانکاری نہیں رہتی ہے، ان کی کیا ذمہ داریاں ہیں اس سے بھی وہ واقف نہیں رہتے، جس کی وجہ سے متعلقہ افسران کی جانب سے سوالات کے جوابات تیار کرکے دیئے جاتے ہیں، لیکن متعلقہ اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے صدور اس سے ان کا کوئی تعلق نہ رہنے کا بہانہ بناکر اپنی ذمہ داری سے منہ موڑ لیتے ہیں، اس لئے اب آئندہ بی بی ایم پی کونسل اجلاس کی کارروائی کے دوران اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے صدور کو باقاعدہ طور پر پوچھے گئے سوال پر جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے، اس سلسلہ میں حقوق اطلاعات کے مرکز کے منیجنگ ٹرسٹی امریش نے وزیر اعلیٰ کو ایک مکتوب روانہ کرکے بی بی ایم پی اسٹانڈنگ کمیٹی کے صدور سے کونسل اجلاس کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے کے لئے ہدایت دیں، اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ نے شہری ترقیات محکمہ سے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ڈپٹی سکریٹری ارون پور ٹوڈو نے بی بی ایم پی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آئندہ کارپوریٹروں کے مسائل پر اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے صدور کو جواب دینے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیاہے، گزشتہ تین برسوں سے بی بی ایم پی کے12 اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے صدور منتخب ہورہے ہیں،ان میں سے چند ہی اپنی ذمہ داری سے واقف ہیں، دیگر افراد کو اپنی ذمہ داریوں کے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری نہیں ہے، لیکن اب وزیر اعلیٰ کی سخت تاکید پر تمام اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے صدور کو تمام تفصیلات اور جانکاری حاصل کرنا لازمی ہوچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...