بی بی ایم پی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کا انتخابی عمل مکمل 4مسلم کارپوریٹروں کو چیر مین شپ۔ 10 کارپوریٹراراکین منتخب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 11:21 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍دسمبر(ایس او  نیوز) بروہت بنگلور مہانگر پالیکے( بی بی ایم پی) ڈپٹی میئر کے انتخابات کے فوری بعد کئی ماہ سے زیر التوا بی بی ایم پی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے اراکین کے لئے بھی آج انتخابات کروائے گئے۔ جملہ12ا سٹانڈنگ کمیٹیوں میں 10مسلم کارپوریٹروں کو اراکین کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔اس مرتبہ 12اسٹانڈنگ کمیٹیوں میں 4مسلم کارپوریٹروں کو چیرمین کا عہدہ ملنے کی توقع ہے۔ سداپورا وارڈ کے مجاہد پاشاہ کو تیسری مرتبہ عوامی صحت اسٹانڈنگ کمیٹی کا چیرمین بنایا جانا طے ہے۔ ان کے علاوہ خوشحال نگر وارڈ کی جنتا دل سکیولر( جے ڈی ایس) کارپوریٹر ام سلمیٰ کو وارڈ سطح کی عوامی تعمیراتی اسٹانڈنگ کمیٹی کی چیرپرسن، پادرائن پورہ وارڈ کے جے ڈی ایس کارپوریٹر عمران پاشاہ کو ایجوکیشن اسٹانڈنگ کمیٹی کا چیرمین اور شیواجی نگر وارڈ کی کانگریس کارپوریٹر فریدہ اشتیاق کو مارکیٹ اسٹانڈنگ کمیٹی کی چیر پرسن بنائے جانے کا امکان ہے۔ان کے علاوہ ٹیکس اینڈ فائنانس اسٹانڈنگ کمیٹی کے لئے جے ڈی ایس کارپوریٹر ہیم لتا گوپالیا، سٹی پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹانڈنگ کمیٹی کے لئے آزاد کارپوریٹر چندرپار یڈی، آڈٹ اسٹانڈنگ کمیٹی کے لئے ویلو نائیکر( کانگریس)، کانگریس ہی کی سجاتا رمیش کو اپیل اسٹانڈنگ کمیٹی ، آزاد کارپوریٹر آنند کو عملہ اور انتظامی سدھار اسٹانڈنگ کمیٹی، کانگریس کی لاونیا گنیش اور اسی پارٹی کی سومیا شیوکمار کو سماجی انصاف اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین اور چیر پرسنس بنائے جانے کے امکانات ہیں۔ حالانکہ ان لوگوں کا انتخاب ہوچکا ہے۔ لیکن اس کا با قاعدہ اعلان ہونا باقی ہے۔ توقع ہے کہ جمعرات 6دسمبر کو سرکاری طور پر یہ فہرست جاری ہوجائے گی۔ٹیکس اینڈ فائنانس اسٹانڈنگ کمیٹی میں بابوجی نگر وارڈ نمبر134 کے اجمل بیگ، ہیلتھ کمیٹی میں سداپورہ وارڈ نمبر 144 کے مجاہد پاشاہ اے اور کے آر مارکیٹ کی ناظمہ خانم، وارڈ سطح تعمیراتی کاموں کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے لئے خوشحال نگر وارڈ نمبر31 کی ام سلمیٰ، آڈٹ اسٹانڈنگ کمیٹی کے لئے کاڈگنڈنہلی وارڈ نمبر30کے نوشیر احمد اور پلیکیشی نگر وارڈ نمبر 78 کے عبد الرقیب ذاکر، ایجوکیشن اسٹانڈنگ کمیٹی کے لئے پادرائن پورہ وارڈ نمبر 135 کے عمران پاشاہ، اپیل اسٹانڈنگ کمیٹی کے لئے گروپن پالیہ وارڈ نمبر 171 کے محمد رضوان نواب، مارکیٹ اسٹانڈنگ کمیٹی کے لئے شیواجی نگر وارڈ نمبر 92کی فریدہ اشتیاق اور جے جے آر نگر وارڈ نمبر 136 کی سیما الطاف خان شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...