بنگلورو میں100بائک ایمبولینس کی خدمات عنقریب بی بی ایم پی کی طرف سے نئی ہیلتھ اسکیم ، کونسل سے منظوری کے بعد آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2018, 3:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو10جنوری(ایس او نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے ( بی بی ایم پی) کی جانب سے بائک ایمبولینس کی طلاع ہے۔ علاج ومعالجہ کے ایمرجنسی معاملات میں کئی نازک صورتحال کے مریضوں کو بروقت علاج دستیاب نہیں ہوپاتا ، ایمرجنسی صورتحال میں بروقت علاج فراہمی کی خاطر بی بی ایم پہلی بار دوپہیہ والی موبائل ایمبولینس کی خدمات شروع کرنے جارہا ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے فی الوقت 19بائک ایمبولینس چھوٹی و تنگ گلیوں میں نہیں جاسکتیں۔800اسکوائر فیٹ کے راستوں پر یہ ایمبولینس نہیں جاسکتے ۔ اس لئے بی بی ایم پی اسٹیڈنگ ہیلتھ کمیٹی نے عام لوگوں اور حادثات کی زد میںآنے والے افراد کو فرسٹ ایڈ فراہمی کے لئے دوپہیہ والی موبائل ایمبولینس اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ کمیٹی نے کونسل اجلاس میں موبائل ایمبولینس کی منظوری کیلئے تجویز پیش کی ہے۔ دوپہیہ والی ایمبولینس جائے حادثہ چند ہی لمحات میں پہنچ کر حادثہ کے متاثرین ابتدائی طبی امداد فراہم کریں گی۔ فرسٹ ایڈ کٹ ٹووھیلر ،ایمبولینس میں رکھا ہوا ہے ۔ نرسنگ کورس میں زیر تعلیم اورنرسنگ ٹووھیلر ایمبولینس میں رکھا ہوا ہے ۔ نرسنگ کو رس میں زیر تعلیم اور نرسنگ میں طویل تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو کنٹراکٹ کی بنیاد پر تقرر کیا جائے گا۔ خواتین کے لئے 50فی صدر ریزرویشن ہے ، بی بی ایم ٹو وھیلر موبائل ایمبولینس کی خدمات کیلئے 100افراد کوکنٹراکٹ کی بنیاد پر مقرر کرلیا جائے گا ۔ اس میں 50فی صد عہدے خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔اس خدمت کیلئے ٹووھیلرکی ڈرائیونگ اہم ہے، اس نے ٹووھیلر کو تیز رفتاری سے اورمکمل ہوش مندی سے ڈارئیونگ کرنے والے مردو خواتین کا تقررر کیا جائے گا۔بائک موبائل ایمبولینس جائے حادثات پہنچ کر متاثرین کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ مزید علاج درکار ہو تو اس سواری میں قریب کے اسپتال لے جائیں گے ۔ بائک میں لے جاناممکن نہ ہو تو 108ایمبولینس کی خدمت حاصل کریں گے۔اس مقصد کیلئے 100بائک ایمبولینس کی خریداری ہوگی ۔شہر کے دو وارڈ میں ایک بائک ایمبولینس کی خدمات ہوں گی ۔ یہ موبائل سواریاں نامزد مقامات پر پارک ہوں گے ۔ ایمبولینس کی خدمات کیلئے ہی بی بی ایم پی مرکزی دفتر کے احاطہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ عوام اس کنٹرول روم سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے حادثہ کی جاکاری دیں۔ اطلاع کے فوری بعد وہاں جائے وقوعہ سے متعلق موبائل بائک ایمبولینس کے اہلکار کو پیغام روانہ کردیا جائے گا وہ فی الفور جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کاعلاج کریں گے ۔ مالیاتی سال برائے2017-18کے بجٹ میں مردہ جسموں کی منتقلی کی سواری کی خریداری ،صحت وصفائی ستھرائی کیلئے دو کروڑ روپئے ،امداد مختص کی گئی ہے ۔ اس میں سے ایک کروڑ روپئے بائک موبائل ایمبولینس کی خریداری کیلئے استعمال میں لائے جائیں گے ۔ ہر ایک بائک ایمبولینس کو جی پی ایس نصب کیا جائے گا ۔ حادثہ کا شکار ہونے والے زخمیوں کو بر وقت دوا فراہمی کے مقصد سے ایک موبائیل اپیلی کیشن)ایپ) تشکیل دیا جائے گا ۔ٹو وھیلر موبائیل ایمبولینس کٹ میں پورٹییبل آکسیجن ،سلنڈر ، گلو کوسیز ، ہارٹ بیٹ اور بلڈ پریشر معلوم کرنے کاآلہ جات ،انکیو بیٹرکٹ بینڈیج ودیگر زندگی بچانے کی دوائیاں اور وسائل کٹ میں رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...