بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے نےریاستی بجٹ کیلئے طلب کئے 4,611 کروڑ روپئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th January 2019, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍جنوری(ایس او نیوز ) بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) نے ریاستی حکومت کی خدمت میں ایک تجویز روانہ کی ہے جس میں آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ریاستی وزیر اعلیٰ کی طرف سے پیش کئے جانے والے ریاستی بجٹ میں بلدیہ کے لئے کل 4,611 کروڑ روپئے کا مالی تعاون فراہم کرنے کا مطالبہ پیش کیا گیا ہے۔مذکورہ تجویز کے مطابق 2,918 کروڑ روپئے سڑکوں کی مرمت کے علاوہ شہری حدود میں نئی سڑکوں کی تعمیر اور موجودہ سڑکوں کی تجدید و ترقی کے لئے طلب کئے گئے ہیں۔بنگلور ترقیاتی انتظامیہ (بی ڈی اے) کی طرف سے جو منصوبے بی بی ایم پی کو منتقل کئے گئے ہیں ان کی تکمیل اور نفاذ کے سلسلہ میں کل 242.74 کروڑ روپئے کا مطالبہ پیش کیا گیا ہے ۔ان کے علاوہ برساتی نالوں (راجا کالووے) کی تجدید و مرمت کے لئے چھ سو کروڑ روپئے، وائٹ ٹاپنگ کے کاموں کے لئے چھ سو کروڑ روپئے، سخت کچرے کے انتظام کے لئے پانچ سو کروڑ روپئے اور پارکوں کے انتظام کے لئے 312 کروڑ روپئے وغیرہ ان مطالبات میں شامل ہیں جو بی بی ایم پی نے ریاستی حکومت کی خدمت میں پیش کئے ہیں۔شہر کی مےئر گنگامبکے ملیکارجن نے اطلاع دی ہے کہ شہر کی ترقی کے لئے چونکہ ریاستی حکومت کا تعاون ضروری ہوتا ہے، اسی لئے مذکورہ تجاویز حکومت کے پاس روانہ کی گئی ہیں تاکہ ان پر بجٹ فراہمی کے سلسلہ میں غور کیا جا سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...