بارش کے متاثرین کے لئے بی بی ایم پی کی فراخدلانہ امداد،بنگلورو کے سبھی کارپوریٹر راحت کاری کے لئے عنقریب پدیاترا کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 9:51 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍اگست(ایس او نیوز)کیرلا اور کورگ میں بارش کی تباہیوں سے متاثر لوگوں کی مدد کے لئے پہل کرتے ہوئے برہت بنگلور مہانگر پالیکے نے کیرلا کے لئے ایک کروڑ روپے اور کورگ کے لئے ایک کروڑ روپیوں کی امداد دینے کے ساتھ میئر ، 198 کارپوریٹروں دیگر اعلیٰ افسر اور عملے کی ایک دن کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کااعلان کیا ہے، یہ جملہ رقم 3.28 کروڑ روپے ہوگی۔

راحت رسانی کے لئے بی بی ایم پی گلاس ہاؤز میں ایک خصوصی کاؤنٹر قائم کیا جائے گا۔ شہر کے تمام 198 کارپوریٹر اپنے اپنے وارڈوں میں پدیاترا کے ذریعے راحت کاری اشیاء جمع کریں گے اور ان اشیاء کو اس کاؤنٹر تک پہنچایا جائے گا تاکہ متاثر متاثرین تک بی بی ایم پی کے اسپیشل کمشنر ز رندیپ اور منجوج کمار مینا کواس کے لئے نوڈل افسر بنایا گیا ہے۔ رندیپ کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ راحت کاری اشیاء کو میسور تک پہنچائیں۔ اس کے علاوہ بی بی ایم پی کی طرف سے ڈاکٹرس ، انجینئرس ،ٹاؤن پلاننگ افسروں کو بھی کیرلا اور کورگ کی باز آباد کے لئے متعین کیاگیا ہے۔یہ بات آج شہر کے میئر سمپت راج نے بتائی۔

ڈپٹی میئر اور اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ ایک اخبار ی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بذات خود انہوں نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے اتفاق کرتے ہوئے پدمانابھا ریڈی نے کہاکہ سبھی پارٹیوں کے کارپوریٹروں کی طرف سے ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دی جارہی ہے۔ اس دوران بتایاجاتاہے سیلاب متاثرین کی راحت کاری کے معاملے میں بی بی ایم پی افسروں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

میئر سمپت راج کی طرف سے راحت کاری کے لئے جدوجہد کو نظر انداز کرتے ہوئے افسروں نے اپنے طور پر الگ سے راحت کاری مہم شروع کردی ہے۔ اس پر میئر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام کو ہدایت دی کہ بی بی ایم پی کی طرف سے جو مرکزی مہم چلائی جارہی ہے اسی کے تحت راحت رسانی کی جائے، بصورت دیگر خاطی افسروں پر کارروائی کی جائے گی۔ اس مو قع پر ڈپٹی میئر پدماوتی نرسمہا مورتی ، اپوزیشن لیڈر پدمانابھا ریڈی، جنتادل (ایس) گروپ لیڈر نیتراوتی نارائن وغیرہ موجود تھے۔

میئر نے بتایاکہ کورگ کے سیلاب زدہ علاقوں میں طبی دیکھ بھال کے لئے چیف ہیلتھ افسر اور زونل ہیلتھ افسروں پر مشتمل ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اس کے لئے جوائنٹ کمشنر سرفراز خان کو نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے۔ اس ٹیم کی ذمہ داری یہ ہوگی کہ متاثرین کو فوری طور پر دوا ، صاف پینے کا پانی مہیا کرائیں۔ بے گھر افراد کو عارضی شیڈس مہیا کرانے کے لئے منجو کمار مینا اسپیشل کمشنر کو ذمہ سونپا گیا ہے۔ تمام اڈیشنل اور جوائنٹ کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں پدیاتراؤں کا اہتمام کریں اور اپنے ماتحتوں کو ہدایت دے کر زیادہ سے زیادہ راحت کاری اشیاء جمع کرنے کی کوشش کریں۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...