بی بی ایم پی کے اگلے میئر کے انتخاب کی تیاریاں

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 27th July 2017, 10:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:27؍/ جولائی(ایس او  نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی موجودہ میئر جی پدماوتی کی میعاد 10ستمبر کو پوری ہوجائے گی۔اس کے ساتھ ہی شہر کے اگلے میئر کی تلاش بھی زور پکڑ چکی ہے۔ آنے والی میعاد میں جو بھی میئر بنے گا اس پر انتخابی سال کا دباؤ کافی زیادہ رہے گا۔ جنتادل (ایس) اور آزاد اراکین کے ساتھ کی بدولت پچھلے تین سال سے کانگریس بی بی ایم پی میں بر سر اقتدار ہے۔ چونکہ یہ انتخابی سال ہے اسی لئے جنتادل (ایس) بی جے پی کے ساتھ مفاہمت کرنے یا پھر بی جے پی جے ڈی ایس سے ہاتھ ملانے میں دلچسپی نہیں ظاہر کررہی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ بی بی ایم پی میں میئر کے عہدے کی دعویداری کیلئے شہر کے ڈی جے ہلی کے کارپوریٹر سمپت راج اور گووند راج کے نام لئے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ ایجی پورہ وارڈ کے کارپوریٹر رام چندرا بھی اہم دعویداروں میں شمارکئے جارہے ہیں۔ دوسری طرف سے یہ بھی کہاجارہا ہے کہ جنتادل (ایس) کانگریس کے ساتھ اس بات کی سودے بازی کی کوشش بھی کرسکتی ہے کہ اس کے کسی کارپوریٹر کو بقیہ مدت کیلئے میئر کا عہدہ دیا جائے۔ فی الوقت وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج کی نگرانی میں بی بی ایم پی کی طرف سے شہر کی ترقی کیلئے بہت سارے منصوبے مرتب کئے جارہے ہیں اور آنے والے دسمبر تک اور بھی ترقیاتی کاموں کو تیزی سے آگے بڑھانے کا وعدہ کیا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پچھلے تین چار سال سے بی بی ایم پی میں کانگریس کا ساتھ دینے والے تمام جے ڈی ایس کارپوریٹروں کے وراڈوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام شروع کئے جائیں ،اس کیلئے بی بی ایم پی کی طرف سے وزیر اعلیٰ سدرامیا کو ایک تجویز بھی روانہ کی جاچکی ہے، جسے انہوں نے منظور کرلیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔