بنگلوروکی سڑکوں کی مرمت میں بہانے بازی نہ کی جائے، بی بی ایم پی افسروں کو ریاستی ہائی کورٹ کی سخت وارننگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2018, 10:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی ہائی کورٹ نے شہر کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کرنے میں بی بی ایم پی کی مبینہ لاپروائی پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے آج تاکید دی کہ بہانے بازی کی بجائے بی بی ایم پی سڑکوں کی مرمت پر اگر توجہ دے تو عوام کو راحت ملے گی۔ شہر کی سڑکوں پر جابجا گڈھوں کو بند کرنے کے معاملے میں آج سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے بی بی ایم پی افسروں کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اور کہاکہ شہر کی سڑکوں کو سدھارنے کے معاملے میں عدالت کوئی بہانہ سننے تیار نہیں۔ فوری طور پر گڈھوں کو بند کرنے کا کام پورا کیا جائے۔ بی بی ایم پی کی طرف سے پیروی کرنے والے وکیلوں کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عدالت نے کہاکہ سڑکوں کے گڈھوں کو بند کرنے کے لئے بی بی ایم پی کی طرف سے جو موبائل ایپ شروع کیاگیاتھا اس پر کس حد تک پیش رفت ہوئی اس سلسلے میں جب وکیلوں نے تفصیلات دینے کی کوشش کی اور اس ایپ میں تکنیکی خامیوں کے بارے میں کچھ کہنا چاہاتو عدالت نے ان کی کوئی بات نہیں سنی اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔اس مرحلے میں وکیلوں نے بتایاکہ شہر میں سڑکوں کی مرمت کے لئے پانچ سال کا پیکیج منظور کرنے پر بی بی ایم پی غور کررہی ہے، عدالت نے کہاکہ کارروائی کرنے کے بعد عدالت کو مطلع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تہواروں کا حوالہ دے کر کام کو موخر کروانے کے لئے بی بی ایم پی کی طرف سے اب تک کی گئی تمام کوششیں آئندہ نہیں چلیں گی۔ تہوار ہو یا کچھ اور سڑکوں کی مرمت کا کام جنگی پیمانے پر ہونی چاہئے۔اس ہدایت کے ساتھ عدالت نے اپنی کارروائیوں کو 23اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔