بنگلوروپارک میں بجلی کے جھٹکہ سے 7؍سالہ لڑکا ہلاک ،10؍لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th February 2019, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔25؍فروری (سالارنیوز) کٹی ہوئی بجلی کی تار پر پیر رکھنے سے ایک لڑکے کے ہلاک ہونے کا واقعہ سروگنانگر کے راج کمار پارک میں پیش آیا۔ سات سالہ ادئے نامی لڑکا بجلی کا جھٹکا لگنے سے اس وقت فوت ہوگیا جب وہ شہر کے کالپا سرکل سے قریب واقع راجکمار پارک میں کھیل رہا تھا کہ کھیلتے کھیلتے وہ بجلی کے کٹے ہوئے تار سے قریب ہوگیا اوراس سے چھوگیا۔ مقامی ا فراد کا کہنا ہے کہ پارک کی ٹھیک طریقہ سے تعمیری کام نہ ہونے کی وجہ سے ایک معصوم کی جان گئی ہے۔بچہ ادئے پارک میں کھیل رہا تھا اس دوران بجلی کا تار کٹ کر نیچے گرگیاتھا۔ اس کو دیکھے بغیر اپنے کھیل میں مصروف لڑکے نے اتفاقاً نیچے پڑے تار پر پیر رکھ دیا جس کے نتیجے میں جائے واقعہ پر ہی اس نے دم توڑدیا۔ مقامی افراد نے عوامی مقام پر اس طرح کی لاپروائی اوربے توجہی برتنے سے مزید جانوں کے نقصان ہونے کا اندیشہ ظاہرکیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ پارک میں لائٹنگ کا کام جاری ہے۔ بیسکام ملازمین نے الیکٹرک وائر کو جوڑے بغیر ہی تار کو کھلا چھوڑدیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس واقعہ کے لئے بی بی ایم پی افسروں اور کنٹراکٹرس پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے جئے کرناٹک تنظیم کے کارکنوں نے پارک کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اورمہلوک کے ورثا کو انصاف فراہم کرنے کی مانگ کی۔ لڑکے کی موت پر بی بی ایم پی بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) اور بیسکام افسروں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے۔

10؍لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان: شہر کے ڈاکٹر راجکمار پارک میں بجلی کے تار پر پیر رکھنے سے لڑکے کی موت پر بی بی ایم پی نے اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لڑکے کے ورثا کو بی بی ایم پی سے 10؍لاکھ روپیوں کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ کی جانچ کروائی جائے گی اور اس میں لاپروائی اور بے توجہی برتنے والے افسروں کے خلاف سخت کارروائی کا انہوں نے یقین دلایا۔ اس دوران میئر گنگامبیکے ملیکارجن نے بھی ڈاکٹر راجکمار پارک پہنچ کر معائنہ کیا اور کہاکہ یہ بہت ہی دکھ کی بات ہے۔ افسروں کی لاپروائی کی وجہ سے ایک معصوم کی جان چلی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملہ کی جانچ کرواکر اس کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...