غیر قانونی قبضہ جات ہٹانے بی بی ایم پی کی تیاریاں دوبارہ شروع 728 مقامات پر انہدام کا کام باقی، نوٹس جاری کرنے کے بعد کارروائی کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2018, 10:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23جولائی (ایس او  نیوز) بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی ) نے گزشتہ دو سالوں سے غیر قانونی قبضہ جات ہٹانے پر روک لگادی تھی جسے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیاریاں چل رہی ہیں ۔ شہر کے چند علاقوں میں زمین کی پیمائش اور محکمۂ لینڈ ریکارڈ نے سروے کا کام مکمل کرلیا ہے ۔گزشتہ 20 دنوں سے محکمہ کے ملازمین کی طرف سے سروے کا کام چل رہا ہے ۔ غیر قانونی قبضہ جات کا پتہ لگا کر علاقوں کا نقشہ تیار کرنے کے فوری بعد انہدامی کارروائی شروع ہوجائے گی۔ اس کے لئے جے سی بی اور ہٹاچی کا استعمال کیا جائے گا ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سلیکان سٹی میں سال 2016 میں زبردست بارش ہوئی تھی اس موقع پر کئی علاقے زیر آب ہوگئے تھے۔ نالوں پر غیر قانونی قبضہ جات ہی اس کی اصل وجہ بتائی جارہی تھی ۔ جس کے سبب بی بی ایم پی افسروں نے شہر کے کئی علاقوں میں غیر قانونی قبضہ جات ہٹانے کیلئے کارروائی شروع کی تھی ۔ 6 اگست 2016 سے مسلسل ایک ماہ تک تیزی سے کارروائی کی گئی ۔ اس کے بعد غیر قانونی طورسے نالوں پر تعمیر کئے گئے بارسوخ افراد کے مکانوں اور عمارتوں کو ہٹانے کا کام روک دیا گیا ۔بی بی ایم پی کے اس اقدام سے مقامی لوگوں سے برہمی کا اظہار بھی کیا۔

غیر قانونی قبضہ جات ہٹانے کا کام درمیان میں ہی روک دئے جانے کی وجہ سے بارش کے موسم میں نشیبی علاقے اب بھی سیلاب میں تبدیل ہورہے ہیں ۔ عوام کے بے حد اصرار پر بی بی ایم پی افسروں نے دوبارہ کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے تیاریاں بھی تیزی سے چل رہی ہیں ۔ گزشتہ 20 دنوں سے نالوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے مکانوں اور عمارتوں کا سروے کرکے ان کی نشاندہی کرکے پالیکے کے افسروں کو فہرست فراہم کی گئی ہے ۔ ابھی تک جن علاقوں کا سروے مکمل کیا گیا ہے ان میں میڈہلی، دیوسندرا، جنسندرا، دوڈکنہلی، وبھوتی پورہ ، کوتنور، ہوڈی، رام گنڈنہلی، ہگدور، گنجور، ہوراماؤ، دوڈابدراکلو، سڈیداہلی، ہیروہلی، باگلگنٹے، کری اوبنہلی، پٹنگیرے، ہلگے وڈیرہلی، تھنی سندرا، تُراہلی اور بیگور شامل ہیں ۔

بتایا جارہا ہے کہ زمین کا سروے کرنے والوں نے کئی علاقوں کے نالوں کا سروے کرکے پالیکے کو رپورٹ پیش کیا ہے ۔ غیر قانونی قبضہ جات کا نقشہ تیار کرکے متعلقہ جگہوں کی نشاندہی کرنے کے فوری بعد کارروائی شروع کردی جائے گی ۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اس سے قبل بی بی ایم پی نے 1953 مقامات پر نالوں پر غیر قانونی قبضہ کا پتہ لگایا تھا ۔ اس میں 1225 مقامات پر غیر قانونی قبضہ جات ہٹادئے گئے تھے ۔ مزید 728 مقامات پر کارروائی نہیں کی گئی تھی ۔ اب سروے میں دیگر علاقوں میں بھی غیر قانونی قبضہ جات کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ جس کے سبب غیر قانونی قبضہ جات کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ گزشتہ بار نالوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کئے گئے مکانات ہٹانے کے موقع پر حکومت نے انہیں رہائشی انتظامات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ لیکن اب تک متاثرین کو نہ معاوضہ دیا گیا اور نہ ہی رہائشی سہولت فراہم کی گئی ۔ اس کے علاوہ متعلقہ علاقوں میں قبضہ جات ہٹانے کے بعد نالے تعمیر نہیں کئے ہیں جس کے سبب بارش کے موسم میں یہ علاقے زیر آب ہورہے ہیں۔بی بی ایم پی کے چیف انجینئر بٹے گوڑا کے مطابق نالوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے مکان مالکان کو عنقریب نوٹس جاری کرکے قبضہ جات ہٹانے کی کارروائی شروع کردی جائے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔