بی بی ایم پی پر جعلی ووٹر شناختی کارڈ جاری کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th April 2018, 12:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو10؍اپریل(ایس او نیوز) بروہت بنگلور مہانگر پالیکے(بی بی ایم پی) افسران پر نقلی ووٹر شناختی کارڈ جاری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے داسرہلی اسمبلی حلقہ کی بی بی ایم پی دفتر کو آج جنتادل(سکیولر) کارکن نے تالا ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ احتجاجی مظاہرین نے داسرہلی اسمبلی حلقہ میں بی بی ایم پی افسران کی جانب سے نقلی شناختی کارڈ جو جاری کئے ہیں انہیں فوری منسوخ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ داسرہلی کے اطراف واکناف علاقے میں کئی تعلیمی ادارے موجود ہیں۔ بیرونی ریاستوں کے ہزاروں طلبا یہاں کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔ ان طلبہ کو بھی ووٹر فہرست میں شامل کرتے ہوئے انہیں نقلی شناختی کارڈز جاری کرنے کاکار کن نے الزام لگایاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بدعنوانی کے متعلق اعلیٰ افسران سے شکایت کئے جانے کی بات بتائی۔ انہوں نے بی بی ایم پی اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ جن بی بی ایم پی افسران نے نقلی شناختی کارڈ جاری کئے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جتنے بھی نقلی ووٹر شناختی کارڈ جاری کئے ہیں انہیں فوری منسوخ کریں۔ بی بی ایم پی دفتر کوتالا لگانے کی کوشش کررہے جنتادل(سکیولر) کارکن کو پولیس نے موقع نہیں دیا، جس کے بعد احتجاجی مظاہرین نے افسران کے خلاف نعرے لگائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...