رائے دہندگان کی سہولت کیلئے انتخابی کمیشن سے الیکشن ایپ جاری منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تربیت یافتہ خصوصی ٹیمیں تشکیل:منجوناتھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2019, 12:23 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17فروری (ایس او  نیوز) بنگلورو شہری ضلع کے انتخابی افسر و بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے ( بی بی ایم پی) کمشنر منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات کے دوران ووٹروں کی سہولت کیلئے انتخابی کمیشن نے ’’الیکشن ایپ‘‘ جاری کیا ہے ۔ جس میں ووٹرس کو نام ،پولنگ بوتھ کا پتہ ، بوتھ تک پہنچنے کا راستہ سمیت دیگر اہم معلومات فراہم ہوں گی۔

بی بی ایم پی دفتر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ایپ کو انڈرائڈ، آئی او ایس ویژن موبائل میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے ذریعہ ووٹر فہرست میں اپنے کنبے کے نام سمیت دیگر اہم معلومات دستیاب ہوں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سی ۔ وجیو ایپ کے ذریعہ ایم پی سی طرز پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملات کی ویڈیو گرافی کرکے انتخابی مشاہدین کی نظر میں لاسکتے ہیں۔ یہ اطلاع خفیہ رکھی جائے گی ۔ بی بی ایم پی الیکس تیسری عمارت کی چھٹی منزل پر انتخابات سے متعلق جانکاری اور تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ضلع انفرمیشن سنٹر قائم کیا جائے گا۔ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد مذکورہ سنٹر چوبیس گھنٹے کام کرنا شروع کردے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ووٹر فہرست سے متعلق تمام تفصیلات ومعلومات ہیلپ لائن نمبر1950سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔پارلیمانی انتخابات سے قبل عوام میں بیداری لانے کیلئے ووٹنگ مشینوں اور وی وی پیٹ سے متعلق تفصیلات بتانے مختلف علاقوں میں پروگرامس پیش کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹر فہرست میں ناموں کے اندراج کے لئے ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ پارلیمانی انتخابات کی نامزدگیاں داخل کرنے کے 10دن قبل تک اپنے نام فہرست میں شامل کئے جاسکتے ہیں، اس کیلئے خصوصی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ انہوں نے 18سال مکمل ہوئے نوجوان اور جن افراد کے نام ووٹر فہرست سے غائب ہیں انہیں اپنے نام اندراج کروانے کہا ۔

انہوں نے بتایا کہ بی بی ایم پی کی حدود میں آنے والے تین پارلیمانی حلقوں، بنگلور دیہی ضلع لوک سبھا حلقہ کے تین وارڈوں اور چکبالاپور حلقہ کے یلہنکا وارڈ میں پولنگ کروانے کی ذمہ داری بی بی ایم پی کو دی گئی ہے ۔ اس کیلئے درکار اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بس اسٹانڈوں ریلوے اسٹیشنوں سمیت دیگر اہم علاقوں میں کیونکس رکھے گئے ہیں ۔ اس میں سی ای او کرناٹک، نیشنل ووٹرس ویب سائٹ پر جائیں توتمام تفصیلات مہیا ہیں۔ اگر ووٹر فہرست میں نام نہ ہوں تو آن لائن فوری اپنے نام کا اندراج کرواسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بنگلور ون ،اے آر او ، آر او دفاتر میں ووٹر نیسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے ۔ یہاں بھی اپنے نام اندراج کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ گزشتہ انتخابات کے موقع پر ایک ہی مقام پر سینکڑوں شناختی کارڈ دستیاب ہوئے تھے ۔ اس کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ کسی دوسرے شخص کا رکھنا قابل سزا جرم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تینوں لوک سبھا حلقوں میں منصفانہ اور شفاف طریقے سے انتخابات کروانے کے مقصد سے 8515پولنگ بوتھس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ہر10سے 12پولنگ اسٹیشن کے لئے ایک سیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وہاں بی بی ایم پی افسروں اور ایک پولیس افسر سمیت ایک سیکٹر کیلئے مینجمنٹ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔اس ٹیم کی نگرانی کرنے والے بی بی ایم پی افسر کو مینجمنٹ کے اختیارات دےئے گئے ہیں ۔ اس طرح 410مینجمنٹ سیکٹرس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں کے افسروں کو تربیت دی جارہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے دوران بدعنوانیوں کی روک تھام کیلئے 18فلائنگ اسکواڈ ۔18ویڈیو گرافی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ6ویڈیو گرافی مشاہدین کی ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں۔مذکورہ ٹیمیں مذکورہ پارلیمانی حلقوں میں ہونے والی انتخابی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں گی۔ منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ گزشتہ انتخابات کے موقع پر ہر ایک پولنگ سنٹرمیں وی وی پیاٹ پر نگرانی کیلئے افسرو ملازمین کا تقرر عمل میں لایا گیا تھا۔ اس مرتبہ پولنگ افسر کو ہی وی وی پیاٹ پر نگرانی رکھنے کیلئے کہا گیا ہے جس سے ہر ایک پولنگ بوتھ میں ایک ملازم کی کمی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ بی بی ایم پی کی حدود میں ہونے والے انتخابات کے لئے جملہ 51ہزار ملازمین کو نامزد کیا جائے گا ۔ انہیں تربیت بھی دی جائے گی۔اخباری کانفرنس میں اسپیشل کمشنر رندیپ سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...