بنگلورو شہر کو فضائی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے بی بی ایم پی کا عزم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th July 2018, 12:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جولائی(ایس او نیوز)شہر گلستان بنگلور کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے بی بی ایم پی نے کمر کستے ہوئے تحفظ ماحولیات کے سلسلے میں سی 40نامی ایک ادارے کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔تحفظ ماحولیات کے لئے 31جولائی سے شہر میں سہ روزہ چوٹی کانفرنس کا اہتمام کیا جارہاہے۔ اس کانفرنس میں مختلف ممالک کے میئر اور ڈپٹی میئر حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بات آج شہر کے میئر سمپت راج اور بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے ایک مشترکہ اخباری کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست کے مختلف شہر بشمول بنگلور، داونگیرے اور ہبلی دھارواڑ میں گردوغبار سے پھیلنے والی آلودگی اپنی حدوں سے متجاوز ہوچکی ہے۔اس کوروک کر بہتر ماحول قائم کرنے کے لئے چند ٹھوس قدم اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس صورتحال کو قابو میں کرنے کے لئے جو سروے کیا گیا ہے اس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹریفک کی وجہ سے 42 فیصد گرد وغبار پھیلتا ہے۔ جبکہ 20 فیصد سڑکوں کے کناروں کی دھول کی وجہ سے 10فیصد تعمیراتی سرگرمیوں سے اور 14 فیصد صنعتوں سے جبکہ سات فیصد ڈیزل جنریٹروں سے ۔

شمالی کرناٹک کے مقابل بنگلور اور دیگر شہروں میں گرد وغبار کی آلودگی بھلے ہی کم ہو لیکن اس کے مضر اثرات صحت عامہ مرتب ہورہے ہیں۔ بنگلور میں 9مرتبہ آلودگی کے معیار کی جانچ کی گئی ہے۔ اس کے مطابق ہبال میں آلودگی کا اوسط سب سے زیادہ 44 فیصد ہے۔ منجوناتھ پردیش نے بتایاکہ شہر کے ان علاقوں میں آلودگی کافی حد تک کم ہوگئی ہے، جہاں پر میٹرو ٹرین خدمات شروع کی گئی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق میٹرو ٹرین خدمات کی شروعات کے بعد سے روزانہ اوسطاً 30ہزار لوگوں نے گاڑیوں کا استعمال ترک کردیا، شہر کے اور علاقوں میں بھی میٹرو کی وسعت آلودگی کو روکنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں فضائی آلودگی کو قابو میں رکھنے کے لئے بی بی ایم پی نے اپنے بجٹ میں 20کروڑ روپے مہیا کرائے ہیں جس کا استعمال سی 40کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے مطابق کیا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...