نالوں پر غیر قانونی قبضے ہٹانے انہدامی مہم جلد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2018, 12:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍اکتوبر(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی حدود میں آنے والے 20 سے زائد دیہاتوں کے 242 سروے نمبروں میں بڑے نالوں پر قبضے کئے گئے ہیں ان تمام قبضوں کو ہٹانے کے لئے بی بی ایم پی تیار ہے۔ یہ بات آج بی بی ایم پی میں حکمران پارٹی کے لیڈر ایم شیوراج نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہدامی کارروائی محکمۂ مالگزاری کے ذریعے کرائی جائے گی اور اس محکمے کے ماہرین کے ذریعے کی جانے والی مارکنگ کی بنیاد پر انہدامی کارروائی آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ کچھ عرصے قبل چیف سکریٹری کی قیادت میں بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضے ہٹانے کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ میں یہ طے ہوا کہ آئے دن بارش کے سبب عوام کو درپیش دشواریوں سے آزاد کرنے کے لئے بڑے نالوں پر قبضے ہٹانے کی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیاگیا۔اس کے لئے محکمۂ مالگزاری کو چیف سکریٹری کی طرف سے دس سرویئر بی بی ایم پی تعینات کرنے کی ہدایت کے ساتھ یہ بھی کہاگیا ہے کہ پندرہ دنوں کے اندر یہ سرویئر اپنی رپورٹ بی بی ایم پی کو پیش کردیں۔ ان سرویئروں نے اپنا کام مکمل کرنے کے بعد تفصیلات دی ہیں جن میں کہاگیا ہے کہ 21 دیہاتوں میں242 سروے نمبروں پر آنے والا بڑا نالہ غیر قانونی طور پر قبضہ کرلیاگیاہے، جہاں بھی انہدامی کارروائی کی ضرورت ہے سرویئرروں نے اس کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کی مارکنگ بھی کردی ہے۔ اس مارکنگ کی بنیاد پر بی بی ایم پی عنقریب انہدامی کارروائی کا آغاز کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...