بی بی ایم پی کا بجٹ تیاری کے مراحل میں، 18 فروری کو پیش ہوگا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2019, 8:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍جنوری(ایس او نیوز) اگلے مالی سال کے لئے برہت بنگلور مہانگر پالیکے کا بجٹ 18 فروری کو پیش ہوگا۔اس کے لئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ یہ بات آج بی بی ایم پی کی ٹیکس اینڈ فائنس کمیٹی کی چیرمین ہیما لتا گوپالیہ نے بتائی۔

بجٹ پیش کرنے کے متعلق صحافیوں سے مشاورت کے لئے طلب کی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کمار سوامی نے اس بار بنگلور مہانگر پالیکے کو اپنے بجٹ میں فراخ دلی سے 8015 کروڑ روپے مہیا کرائے ہیں۔ بی بی ایم پی کی کوشش ہوگی کہ اس رقم کو بھرپور طریقے سے استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال بی بی ایم پی کو 2300 کروڑ روپیوں کا گرانٹ مہیا کرایا گیا تھا، جس کا استعمال کرتے ہوئے شہر کی ہمہ جہت ترقی اور سڑکوں کے سدھار پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس بار ریاستی حکومت نے شہر کی ترقی اور نئے پراجکٹوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے فراخ دلانہ بجٹ پیش کیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ بی بی ایم پی کی طرف سے جو بجٹ تیار کیاجارہاہے اس میں اثاثہ ٹیکس کے دائرے کو بڑھانے کی طرف خصوصی توجہ دینے کے ساتھ اس بار بی بی ایم پی کو حکومت کی طرف سے مہیا کرائے گئے فنڈز کے ذریعے شہر بھرمیں بی بی ایم پی کی ان اسپتالوں کی عمارتوں کو تجدید ومرمت فوری طور پر کرائی جائے گی، جو بوسیدہ ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ بی بی ایم پی اسکول اور کالجوں کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا اور ہنر مندی کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ہیما لتا نے کہاکہ عموماً یہ شکایت رہتی ہے کہ بی بی ایم پی اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو یونیفارم اور کتابیں بروقت مہیا نہیں ہوتیں۔ اس بار بجٹ میں فنڈز مہیا کرواکر یہ یقینی بنایا جائے گا کہ تمام بی بی ایم پی اسکولوں میں یونیفارم اور نصابی کتابیں بروقت فراہم کی جائیں۔ شہر بھر میں سڑکوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ کے ساتھ بارش کی وجہ سے سڑکوں جو نقصان پہنچا ہے ان گڈھوں کو بند کرنے کے لئے بھی بجٹ میں خصوصی فنڈ مہیا کرایا جائے گا۔بی بی ایم پی کے بجٹ کو شہر یان بنگلور کی امنگوں کے مطابق ترتیب دینے کے لئے مختلف اداروں ، انجمنوں ، ممتاز شہریوں ، امور شہر ترقیات کے ماہرین ، بزرگ اور تجربے کار سیاست دانوں اور شہر میں انفرااسٹرکچر کو ترقی دینے کے معاملے میں تجربہ رکھنے والوں کے ساتھ مشاورتی میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے، ان کے مشوروں کی روشنی میں ہی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا تعین کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندو لیڈر سورج نائک سونی نے اننت کمار ہیگڈے کو کہا،مودی حکومت کا داغدار وزیر؛ اُس کی مخالفت میں کام کرنے کے لئے نوجوانوں کی ٹیم تیار

ضلع شمالی کینرا میں ایک نوجوان ہندو لیڈر کے طور پر اپنی پہچان رکھنے والے کمٹہ کے سورج نائک سونی نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں چل رہی مرکزی حکومت میں اننت کمار ہیگڈے کی حیثیت ایک داغداروزیر کی ہے۔ اور ایسا لگتا ہے کہ انہیں ...

کرناٹک میں نوٹیفکیشن کے پہلے دن 6؍امیداروں کی نامزدگیاں داخل 

ریاست میں لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلہ میں 14؍سیٹوں پر 18؍اپریل کو ہونے والے الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی کرنے کا آغاز ہوگیا ۔ پہلے دن چار حلقوں میں6؍ امیدواروں کی جانب سے 11؍ مزدگیاں داخل کئیں۔ یہ اطلاع ریاستی الیکشن افسر سنجیو کمار نے دی۔

بنگلورو کے تینوں پارلیمانی حلقوں میں ڈی سی پیز کی زیرنگرانی سخت بندوست لائسنس یافتہ 7؍ہزار ہتھیارات تحویل میں :پولیس کمشنر ٹی۔ سنیل کمار

پولیس کمشنر ٹی۔ سنیل کمار نے بتایا کہ بنگلور سنٹرل ،بنگلور نارتھ اور بنگلور ساؤتھ لوک سبھا حلقوں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سطح کے پولیس افسروں کی نگرانی میں پولیس کا سخت بندوبست کیاگیا ہے۔