بی بی ایم پی میں چہرہ شناس بائیو میٹرک نظام ضروری گنڈنا کا مطالبہ۔افسران اور ملازمین کی جانب سے لاپروائی کئے جانے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2019, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو23؍فروری(ایس او نیوز) رواں سال کے بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے( بی بی ایم پی) بجٹ میں کئے گئے اعلان کے مطابق چہرہ پر کھنے والے بائیو میٹرک نظام لازمی طورپر جاری کئے جانے سے ہی بہتر انتظامیہ ممکن ہے۔ آزاد کارپوریٹر لکشمی نارائن عرف گنڈنا نے اس بات کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چند فرسٹ ڈویژن کلرک(ایف ڈی سی) سکینڈ ڈیوژن کلرک(ایس ڈی سی) ملازمین صبح11بجے بی بی ایم پی متعلقہ دفاتر کو پہنچتے ہیں اور تھوڑے ہی وقت میں چائے اور کافی پینے کے لئے دفاتر سے غائب ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن کوئی بھی ملازم دفتر میں نظرہی نہیں آتا۔5سے6مرتبہ دفاتر کے چکر کاٹنے کے باوجود ملازمین دفترسے غائب رہتے ہیں۔ انہوں نے مےئر اور بی بی ایم پی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ بی بی ایم پی دفاتر میں چہرہ پہچاننے والے بائیو میٹرک نظام کو لازمی طورپر شروع کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سنگل مکان تقسیم کرنے کے معاملہ میں کافی تاخیر ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ ان قوانین میں تھوڑی ڈھیل دینی چاہئے۔انہوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ بی بی ایم پی کی حدود میں شامل110دیہاتوں میں سنگل ہاؤز تقسیم میں مزید توسیع کریں۔انہوں نے کہا کہ بائسیکل،سلائی مشینیں، دستی گھڑیوں کی تقسیم کے اعلان کا وہ خیرمقدم کرتے ہیں۔لکشمی نارائن نے مانگ کی کہ شانتی نگر اسمبلی حلقہ میں بھی ایک ڈیالیسس سنٹر کو منظوری دینی چاہئے۔

ڈملور وارڈ پر بھی خصوصی توجہ مبذول کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بی بی ایم پی کی جانب سے بیت الخلاء کی تعمیر کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ موجودہ بیت الخلاء ہی کافی ہیں۔ ڈی او ٹی کے تحت بیت الخلاء تعمیر کرنے پر زیادہ سے زیادہ زور دینی چاہئے۔بی بی ایم پی صدر دفتر پر واقع کینٹین کے بارے میں اپنی ناراضگی جتاتے ہوئے لکشمی نارائن نے کہا کہ موجودہ کینٹین خواتین کے استعمال کرنے میں کافی دشواریاں محسوس ہورہی ہیں۔انہوں نے مےئر اور کمشنرسے مطالبہ کیا کہ بی بی ایم پی کی جانب سے ہی 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...