بیٹ ہاتھ سے نکل کر وکٹ کیپر کے منہ پر جا لگا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th January 2017, 11:03 AM | اسپورٹس |

میلبورن،17؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا میں جاری ٹی20 بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کے وکٹ کیپر پیٹر نیول چہرے پر بیٹ سے چوٹ لگنے کے سبب ٹورنامنٹ میں مزید میچ نہیں کھیل سکیں گے۔انھیں یہ چوٹ ایڈیلیڈ سٹرائکرز کے خلاف میچ کے دوران لگی۔ بہر حال اس میچ میں ان کی ٹیم جیت گئی۔آسٹریلین ٹیم کے کھلاڑی پیٹر نیول کو یہ چوٹ 18ویں اوور میں اس وقت لگی جب سٹرائکرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کا تعاقب کر رہی تھی اور وکٹ کیپر دوسری طرف دیکھ رہے تھے۔بیٹ بریڈ ہوج کے ہاتھوں سے پھسل گیا اور اڑتا ہوا نیول پر آ پڑا اور بیٹ کے ہینڈل سے ان کے گال کی ہڈی پر چوٹ آئی۔ہسپتال میں ہونے والی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ 31سالہ نیول کے گال میں خون کی نسیں پھٹ گئی ہیں۔ایک ہفتے میں یہ دوسری بار ہے جب نیول کو چوٹ کے سبب فیلڈ سے باہر جانا پڑا ہے۔ اس سے قبل سڈنی سکسر کے خلاف ہونے والے مقابلے میں ایک فیلڈر کا تھرو ان کے سر پر لگ گیا تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم کی ہیلمٹ پر ٹم ساؤدی کی گیند لگی تھی اور انھیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔بہر حال سٹرائکرز کے خلاف ہونے والے میچ میں رینیگیڈز کی ٹیم چھ رنز سے کامیاب رہی۔اگرچہ نیول کو میچ ختم ہونے کے تھوڑی دیر بعد یہ کہتے ہوئے ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا کہ ان کے سر میں کوئی چوٹ نہیں ہے۔بہر حال بعد میں یہ کہا گیا کہ اب وہ رینیگیڈز کے لیے دستیاب نہیں ہیں کرکٹ نیوساؤتھ ویلز کا طبی عملہ آئندہ ہفتوں میں ان کا معائنہ کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...