بارسلونا سمیت مختلف شہروں میں سیاحوں کے خلاف مہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2017, 2:48 PM | عالمی خبریں |

بارسلونا18اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسپین کے سب سے اہم سیاحتی مقام بارسلونا میں احتجاج کے بعد وہاں جانے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہر کے ہوائی اڈے پر پہنچنے والوں کو وہاں جاری عدم استحکام کا اندازہ ہوائی اڈے پر لگے پوسٹرز سے ہوگا۔ مگر وہاں ہاتھ اٹھائے مظاہرین ہوائی اڈے کے ہڑتال کرنے والے ملازمین ہونے کا امکان زیادہ ہے جو کہ بہتر تنخواہ اور مرعات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہسپانوی سول گارڈ کو مدعو کر لیا گیا ہے تاہم اب تک صورتحال میں بہتری نظر نہیں آئی ہے۔سیاح جب شہر میں پہنچیں تو بہت امکان ہے کہ انھیں سیاحت مخالف گرافیٹی یا پوسٹر نظر آئیں جن پر اکثر لکھا ہے کہ سیاحوں کی مانگ کی وجہ سے عام شہریوں کے لیے مکانوں کے کرایے پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔اس طرح کی مہمات سپین کے دیگر علاقوں میں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ سپین دنیا میں سیاحت کے حوالے سے تیسری بڑی منڈی ہے۔

ادھر برطانیہ میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن ایبٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’سیاحت یورپی شہروں کے لیے اقتصادی طور پر انتہائی اہم ہے اور گذشتہ چند سالوں میں تو وہ اور بھی اہم ہو گیا ہے۔’زیادہ تر افراد یہ بات سمجھتے ہیں کہ سال کے کچھ حصوں میں انھیں اپنے شہر کافی سارے سیاحوں کے ساتھ شیئر کرنے پڑیں گے۔ایبٹا اس مسئلے کا ذمہ دار ایئر بی اینڈ بی جیسی آن لائن سروسز کو ٹھہراتی ہے جو کہ روایتی سیاحتی بزنس ماڈل کو نقصان پہنچاتے ہیں اور غیر قانونی سیاحتی رہائش گاہوں کو فروغ دیتے ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ پیئر ٹو پیئر اکانومی کی گذشتہ چند سالوں میں تیزی سے مقبولیت کی وجہ سے بہت سے شہروں میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس سیکٹر میں قانونی سازی کی کمی کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد کا درست اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے۔’ہمیں ایسے نظام چاہییں جو کہ سیاحوں، مقامی رہائشیوں اور سیاحتی بزنس تینوں کے مفادات کا خیال رکھیں۔ منطقی لحاظ سے یہ نظام پیئر ٹو پیئر رہائشیوں اور ہوٹلوں میں ٹھہرنے والے دونوں قسم کے سیاحوں کا خیال رکھے۔‘

ایبٹا کا موقف درست بھی ہو سکتا ہے۔ کچھ اندازوں کے مطابق بارسلونا میں سیاحتی رہائش گاہوں میں سے 40 فیصد تک ایسے ہیں جنھیں حکام کی اجازت کے بغیر کرائے پر دیا جا رہا ہے مگر اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے لیے قدرے کم قیمت رہائش ڈھونڈنا مشکل ہو گیا ہے۔

ادھر ٹوئر گائڈ آپریٹر اور دیگر مقامی کاروباروں کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے خلاف احتجاج کے باوجود لوگوں کے آنے میں کمی نہیں ہوئی اور شاید سپین کی حکومت کو بھی یہی امید ہوگی کہ سیاحوں کی تعداد کم نہ ہو۔گذشتہ سال سات کروڑ 50 لاکھ سیاح سپین آئے اور 2017 میں توقع ہے کہ 83 آٹھ کروڑ 30 لاکھ سیاح سپین جائیں گے۔سپین ابھی بھی 2007-08 کے عالمی مالیاتی بحران سے بہتری کی کوشش کر رہا ہے اور سیاحت اس وقت قومی سطح پر انتہائی اہم ہے۔ٹریول ایجنسیوں کو سافٹ ویئر فراہم کرنے والی کمپنی ٹریک سافٹ کی اہم عہدیدار لوسی فگل حالیہ بحران کو اس بات کا عندیہ سمجھتی ہیں کہ سیاحت کی صنعت کو تبدیل ہونا پڑے گا۔ ’یہ بحران پریشان کن ہے مگر اقتصادی کے بجائے اس میں جذبات کا عنصر اہم ہے۔‘

’سیاحت جاری رہے گی، اس میں کوئی شک نہیں، مگر ہم دیکھ رہے ہیں کہ کچھ چیزوں کو تبدیل ہونا پڑے گا، جیسے کہ بہتر قانون سازی اور مختلف شہروں کے درمیان پیسوں کی بہتر انداز میں بٹوارا۔‘مظاہرین شاید اس سال سیاحوں کی تعداد پر اثر انداز نہیں ہو سکیں گے۔ سیاحوں کی تعداد میں اضافے عالمی اقتصادی فورسز کا نتیجہ ہیں۔ ترکی، تیونس، اور مصر جیسی ماضی میں مقبول سیاحتی مقامات میں سیکورٹی خدشات کے باعث سپین انتہائی پرکشش مقام بن گیا ہے۔مگر خیال کیا جا رہا ہے کہ حالیہ مظاہرن کا اثر سنہ 2018 میں محسوس کیا جائے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔