بارسلونا: وین راہ گیروں پر چڑھ دوڑی ، 13 افراد ہلاک ،50 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2017, 10:43 AM | عالمی خبریں |

بارسلونا،18اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک وین نے دسیوں راہ گیروں کو کچل دیا ہے جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ہسپانوی حکام نے واقعے میں تیرہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔قبل ازیں پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر صرف ایک ہلاکت کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ وین کے روندنے سے بتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔جمعرات کے روز یہ واقعہ بارسلونا کے مرکز میں واقع سیاحتی علاقے لاس رمبلاس میں پیش آیا ہے۔

اس واقعے کے بعد دو مسلح افراد ایک ریستوراں میں داخل ہوگئے تھے اور پولیس نے انھیں جا لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں وین حملے میں ملوث تھے۔ان میں سے ایک پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا ہے اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ایک مقامی اخبار نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ راہ گیروں سے وین سے کچلنے والا ڈرائیور پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔بارسلونا کی پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی کا حملہ قرار دیا ہے۔سکیورٹی اہلکاروں نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور وہاں پولیس کی متعدد گاڑیاں اور ایمبولینسیں دیکھی جا سکتی تھیں جن کے ذریعے زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا تھا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ڈرائیور نے وین سے جان بوجھ کر راہ گیروں کو روندا ہے یا وہ کسی فنی خرابی کی بنا پر پیدل چلتے لوگوں پر چڑھ دوڑی تھی۔ تاہم واضح رہے کہ یورپ میں دہشت گردی کے متعدد حالیہ حملوں میں موٹر گاڑیوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ہسپانوی وزیراعظم ماریانو رہوئے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وہ حکام سے رابطے میں ہیں اور ان کی اولین ترجیح زخمیوں کی دیکھ بھال اور انھیں اسپتال منتقل کرنا ہے۔لاس رمبلاس بلیوارڈ بارسلونا کا مصروف کاروباری علاقہ ہے۔ یہاں رات گئے تک عموماً سیاحوں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور مختلف فنون کے ماہر اور کرتب باز اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...