کشمیر میں بی ایس ایف کی فائرنگ میں زخمی طالب علم کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 12:24 PM | ملکی خبریں |

سری نگر12؍جولائی (ایس او نیوز؍یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نادی ہل میں 25 جون کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا گیارہویں جماعت کا طالب علم 16 روز تک سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اسکمز) میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کی صبح دم توڑ گیا۔

مہلوک نوجوان کی شناخت عبید منظور لون ولد منظور احمد لون کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔25؍جون کو نادی ہل میں 149بٹالین بی ایس ایف کے اہلکاروں نے احتجاجی طلباء کے ایک گروپ پر مبینہ طور پر براہ راست فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں گیارہویں جماعت کا طالب علم عبید احمد گولی لگنے سے شدید طور پر زخمی ہوا تھا'۔عبید کو علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر کے اسکمز میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ 16 روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کی صبح دم توڑ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ  'پولیس نے واقعہ کی نسبت پہلے ہی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے '۔ عبید منظور جس دن زخمی ہوا تھا اس دن وادی میں مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی اپیل پر شہری ہلاکتوں کے نہ تھمنے والے سلسلے کے خلاف ہڑتال کی جارہی تھی۔

دریں اثنا بارہمولہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عبید منظور کو منگل کو دوپہر کے وقت اپنے آبائی علاقہ نادی ہل میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ شرکائے جنازہ کی جانب سے آزادی حامی نعرے بازی بھی کی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عبید منظور کی موت واقع ہوجانے کے خلاف نادی ہل میں منگل کو مکمل ہڑتال کی گئی جس دوران دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...