سابق امریکی صدر اوباما کی ٹویٹ نے ’لائیک‘ حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Source: S.O. News Service | Published on 16th August 2017, 9:30 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،16اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ویسے تو ٹوئٹر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے پیغام جاری کرنے کے لیے پسندیدہ ترین ذریعہ ہے لیکن سابق صدر براک اوباما کی حال ہی میں کی گئی ٹویٹ ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے زیادہ 'لائیک' کی جانے والی ٹویٹ بن چکی ہے۔باراک اوباما کی اس ٹویٹ میں انھوں نے جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن مینڈیلا کے قول درج کیے اور ساتھ میں اپنی تصویر لگائی جس میں وہ مختلف نسلوں کے بچوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں ہونے والی نسلی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی 13 اگست کو کی جانے والی اس ٹویٹ کو اب تک 30 لاکھ مرتبہ 'لائیک' کیا جا چکا ہے۔
اس سے پہلے یہ اعزاز گلوکارہ آریانا گرینڈے کی مئی میں مانچسٹر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد کی جانے والی ٹویٹ کے پاس تھا۔اس ٹویٹ میں لگائی گئی تصویر 2011 میں ان کے سرکاری فوٹوگرافر پیٹ سوزا نے لی تھی جب اوباما نے میری لینڈ میں بچوں کے ڈے کیئر سینٹر کا دورہ کیا تھا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں جیت کے بعد سے فوٹوگرافر سوزا وقتاً فوقتاً اپنے انسٹاگرام پر ایسی تصاویر شائع کرتے ہیں جو سابق صدر اوباما کی صدارت کا صدر ٹرمپ کے دور صدارت سے موازنہ کرتی ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...