بنٹوال: نیتراوتی ندی میں چھلانگ لگا کر شخص کی خود کشی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd September 2018, 8:53 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال:22/ستمبر(ایس اؤ نیوز) نیتراوتی ندی میں چھلانگ لگا کر ایک شخص خود کشی کئے جانے کا واقعہ سنیچر کو  برہمرکوٹلو۔ تلپاڑی کے برج پر پیش آیا ہے۔

خود کشی کے ذریعے ہلاک ہونےو الے شخص کی شناخت برہمرکوٹلو کے ماڈنگ کے مکین ہریش (35) بتائی گئی ہے۔ مقامی عوام نے بتایا کہ ہریش پیشہ سے ایک میستری کا کام کیا کرتاتھا۔ خود کشی کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چلاہے۔ تلپاڑی کے برج پر واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں  سواروں نے تجسس کی وجہ سے جمع دیکھے گئے۔ جس کے نتیجے میں قومی شاہراہ پر کچھ دیر کے لئے ٹرافک جام ہوگیا تھا۔ بنٹوال پولس جائے وقوع پہنچ کر قومی شاہراہ کو کھلا کیا تو نظام معمول پر لوٹا۔ پولس معائنہ کررہی ہے۔

تلپاڑی کے تیراک مصطفیٰ، سلیم، شاہ الحمید، بشیر، ایم کے حارث، عارف، تاج الدین ، انور کے ایچ نیتراوتی ندی میں غوطہ لگا کر نعش کو تلاش کرلے باہر لے آنےمیں کامیاب ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...