بنٹوال :ساری کا گھونگھٹ گرائنڈر میں پھنسنے سے گھریلوخاتون کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th August 2017, 1:14 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال،9؍اگست (ایس او نیوز)بنٹوال تعلقہ کے وٹلا کسبا گاؤں میں گرائنڈر میں مصالحہ پیسنے کے دوران حادثاتی طور پرساری کا گھونگھٹ مشین میں پھنس جانے سے ایک گھریلو خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے۔ 

موصولہ رپورٹ کے مطابق گھریلو کام کاج کے دوران حادثاتی موت کا شکار ہونے والی اس خاتون کا نام عالیہ ممّا (۴۵سال) بتایا جاتا ہے۔مہلوک خاتون کاشوہر آٹو رکشہ چلاتا ہے۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا مذکورہ خاتون گھر پر اکیلی تھی۔جیسے ہی اس کاگھونگھٹ گرائنڈر میں پھنس گیا ، مشین نے اسے گھسیٹنا شروع کیا۔ اس نے مدد کے لئے چیخ و پکار کی تو آس پڑوس کے کچھ لوگ پہنچ گئے اوراسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ مگر علاج کارگر نہ ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی