آر ایس ایس کارکن شرتھ مڈیوال قتل کے کلیدی ملزم کوملی مشروط ضمانت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd June 2018, 1:02 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال23؍جون (ایس او نیوز) آر ایس ایس کارکن شرتھ مڈیوال قتل کے نامزد کلیدی ملزم محمد شریف کوہائی کورٹ سے مشروط ضمانت ملی ہے۔ جسٹس جان میکائیل ڈی کونہا کی بینچ نے محمد شریف کی ضمانت عرضی پر سماعت کے بعد دولاکھ روپے کے بانڈ، دو شخصی ضمانتیں اور ثبوت نہ مٹانے کا تحریری وعدہ فراہم کرنے کی شرائط کے ساتھ ضمانت منظور کی ہے۔

کہاجاتا ہے کہ ملزم محمد شریف کی وکالت کرنے والے ایڈوکیٹ بی لطیف نے عدالت کے سامنے یہ بات رکھی ہے کہ ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شہادت پیش کرنے میں استغاثہ ناکام رہا ہے۔عدالتی بینچ نے دفاعی وکیل کا بیان درج کرنے کے بعدملزم کو مشروط ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ خیال رہے کہ بنٹوال میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پس منظر میں گزشتہ سال 4؍جولائی کو شرتھ مڈیوال کا قتل اس کی لانڈری میں ہواتھا ۔جس کے بعد پورے ضلع شمالی کینرا میں امن وامان کی صورتحال بگڑ گئی تھی اور کئی ناخوشگوار واقعات اور قتل کی وارداتیں پیش آئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔