بنٹوال:فرقہ پرستوں کو شکست دینے کے لئے ایس ڈی پی آئی کے امیدوار کا نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ
بنٹوال25؍اپریل (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے امیدوار رضوان فرنگی پیٹ نے اپنی نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سیکیولر ووٹوں کو تقسیم ہونے سے بچایا جاسکے اور فرقہ پرستوں کو جیتنے کا موقع نہ ملے۔
ریاض فرنگی پیٹ نے اپنے فیس بک پیج پر کہا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ لیڈر شپ نے مقامی حالات کا جائزہ لینے کے بعد فرقہ پرستوں کواقتدار سے دور رکھنے کی نیت سے امیدوار واپس لینے کی ہدایت دی ہے۔ حالانکہ انہوں نے پارٹی کے لیڈروں کوان کے الیکشن لڑنے کی ضرورت اور اہمیت سمجھانے کی پوری کوشش کی ، لیکن جمہوریت کی بقا ، مسلم طبقے مفادات کے تحفظ اور فرقہ پرستوں کی شکست کو یقینی بنانے کے لئے امیدواری واپس لینے کا فیصلہ کیاگیا اور وہ اپنے لیڈروں کی ہدایت پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔