مینگلور:22/جولائی (ایس اؤنیوز) قریبی تعلقہ بنٹوال میں پیش آئے ایک المناک حادثہ میں ایک نو سالہ بچے کی موت واقع ہوگئی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابقاسکول سے گھرلوٹنے کے دوران بچہ پانی سے بھرے ہوئے پتھر کان کنی والے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ یہ دلدوز واقعہ سجیپ نڈو دیہات کے کنچنڈکا پدؤ میں سنیچر کی شام کو پیش آیا ۔
مہلوک بچے کی شناخت چہارم جماعت میں زیر تعلیم محمد عرفان کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ عرفان دوپہر میں اسکول بند ہونے کے بعد اپنے دیگر ہم جماعت ساتھیوں کےساتھ گھر لوٹ رہا تھا ، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔