بنٹوال:جشن آزادی پر مٹھائی بانٹنے والے اقلیتی نوجوانوں پر بجرنگیوں کا حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2017, 1:10 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال،16؍اگست(ایس او نیوز) بنٹوال تعلقہ کے اڈیاناڈکا نامی مقام پر جشن آزادئ ہند مناتے ہوئے مٹھائی تقسیم کرنے پر بجرنگیوں کی طرف سے اقلیتی نوجوانوں پر حملہ کرنے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

کہتے ہیں کہ یہاں پر ہر سال یوم آزادی کے موقع پر اقلیتی نوجوانوں کی جانب سے جلو س میں شریک لوگوں کو مٹھائی پیش کی جاتی ہے۔ لیکن اس بار بجرنگ دل سے وابستہ دوسرے گروپ نے اس پر اعتراض جتایا اور مٹھائی تقسیم کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔اس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے درمیان ہاتھاپائی شروع ہوگئی۔مبینہ طور پر بجرنگیوں نے نہ صرف اقلیتی نوجوانوں کی پیٹائی کی بلکہ انہیں پاکستان چلے جانے کو بھی کہا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ جبکہ دونوں گروپوں کے نوجوانوں نے اسپتال میں داخل ہوکر اپنا علاج کروایا۔ معلوم ہوا ہے کہ جب پولیس نے ان دونوں گروپوں کو پولیس اسٹیشن طلب کیاتو انہوں نے آپس میں مصالحت کرلینے کا فیصلہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔