مینگلور کے قریب بنٹوال میں مسلح افراد پر پولیس کی فائرنگ۔ ڈکیتی اور مویشی چوری کا منصوبہ ناکام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st June 2018, 11:53 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مینگلور یکم جون (ایس او نیوز) مینگلور کے قریبی علاقہ بنٹوال میں ٹاؤن پولیس اسٹیشن اور مضافاتی پولیس اسٹیشن کے افسران نے ایک کار پر فائرنگ کی جس میں پولس کے مطابق  کچھ مسلح افراد موجود تھے جن  کا مقصد کوئی ڈکیتی انجام دینا اور مویشی چرالے جاناتھا۔

بتایا گیا  ہے کہ بیلتھنگڈی پولیس اسٹیشن کو  ایک فون کال موصول ہوا،  جس میں بتایا گیا کہ چارپانچ افراد ایک سرخ رنگ کی سوِفٹ کار میں ہیجانی کیفیت میں یہاں سے وہاں گھومتے نظر آرہے ہیں اور ان کے پاس ہلاکت خیز ہتھیار موجود ہیں۔ فون پر یہ بھی بتایا گیا کہ جب کچھ لوگوں نے انہیں دیکھ کر شور مچایا تو وہ لوگ کار سمیت گرو ویاناکیری کی طر ف بھاگ گئے ہیں۔پولیس نے چیک پوسٹ پر کار کو روکنے کا اشارہ کیالیکن کار رکنے کی بجائے تیزی کے ساتھ بی سی روڈ کی طرف بھگادی گئی۔جب چیک پوسٹ پر موجود پولیس افسران نے بنٹوال پولیس کو اس بات کی اطلاع دی تو بنٹوال ٹاؤن اور مضافاتی پولیس اسٹیشنوں سے وابستہ سب انسپکٹرس اور ان کے عملے میں مانی ہلّا نامی مقام پر چیک پوسٹ لگادی۔اسی دوران بنٹوال پولیس کو خبر ملی کہ  پونجل کٹے نامی ایک اور چیک پوسٹ پر بھی کار رکے بغیر آگے بڑھ گئی ہے۔

جب بنٹوال چیک پوسٹ پر کار کو رکنے کا سگنل دیا گیا تو مبینہ طور پر کار میں موجودافراد نے تیز رفتاری سے کار آگے بڑھاتے ہوئے تلواروں سے پولیس افسران پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس کے جواب میں سب انسپکٹر چندر ا شیکھر اور سب انسپکٹرپرسنّا نے کار پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے دوران کار دوسری طر ف بھگالے جانے کی کوشش کی گئی مگرعجلت کی وجہ سے وہ ایک نالے میں پھنس کر رہ گئی۔جب تک پولیس والے کار کو گھیر لیتے پچھلی نشست پر بیٹھے ہوئے دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے بقیہ تین افراد کو دبوچ لیا۔

کار کی تلاشی لینے پر ایک لوہے کی سلاخ، دو تلواریں، ایک منکی کیپ،مرچ پاوڈراور رسیاں اس کے اندر سے برآمد ہوئیں۔پولیس کے بیان کے مطابق کار میں موجود افراد نے بتایا ہے کہ وہ سڑک پر کاروں کو روک کر لوٹنے اور موقع ملنے پر مویشی چرانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔پولیس نے ان تینوں افراد کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت محمدمحسن(23سال)محمد ارشاد (29سال) اورصدام کے بطور کی گئی ہے۔ان تینوں کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ ان کا مجرمانہ ریکارڈ ہے جس میں قتل اور عمداً قتل کے معاملات بھی شامل ہیں۔تازہ معاملے میں ان افراد پر مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...