مینگلور کے قریب بنٹوال میں نابالغہ کی عصمت دری کی کوشش : تین ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st September 2018, 1:54 AM | ساحلی خبریں |

ثبنٹوال :20/ستمبر(ایس اؤ نیوز) چہارم جماعت میں زیر تعلیم نابالغہ کی عصمت دری کی کوشش کئے جانے کا واقعہ بنٹوال تعلقہ پانے منگلورو کے قریب گوڈینبلی میں پیش آیاہے۔ اس سلسلے میں بنٹوال شہری تھانہ پولس نےمعاملے کو لےکر تین ملزموں کو گرفتار کرلیا  ہے۔

ملزموں کی شناخت گوڈینبلی کے مکین گجری بیوپاری  شیک ابا، رزاق  اور نواز کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ تینوں ملزموں میں ایک 80برس کا بوڑھا بھی شامل ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔  8سالہ لڑکی نے پولس کو بتایا کہ تینوں ہوس پرستوں نے جسمانی ظلم ڈھانےکے بعداس بات کی دھمکی دی تھی کہ واقعے کے تعلق سے کسی کو نہ بتائے۔ گھروالے لڑکی کے رویہ میں تبدیلی کو دیکھنے کے بعد علاج کے لئےاسپتال میں داخل کئے تو اس  کارستانی کا پتہ چلا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق لڑکی کے عصمت دری کی کوشش دوہفتے پہلے کی گئی تھی۔ ملزموں کے خلاف پوکسو قانون کے مطابق کیس درج کرلیاگیا ہے۔

8سالہ معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کئے جانے کی ویمن  انڈیا مومنٹ دکشن کنڑا ضلع اور پی ایف آئی  کی تعلقہ شاخ نے کڑی مذمت کرتے ہوئے پریس ریلیز جاری کی ہے۔ جس میں پولس افسران سے اپیل کی گئی ہے کہ معاملے کو سنگین مان کر ملزموں کےخلاف سخت کارروائی کریں اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...