کے ایس آر ٹی سی لیڈی کنڈکٹر نے کیا لیڈی کانسٹیبل پر حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th February 2018, 7:40 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال20؍فروری (ایس او نیوز) سرکاری راج ہمسا بس میں بنگلورو کی طرف سفر پر روانہ ہونے والی ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل پربس کی لیڈی کنڈکٹر کی طرف سے حملہ کیے جانے کی واردات وٹلا پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آئی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق وٹلا پولیس اسٹیشن سے وابستہ دو لیڈی کانسٹیبلز ارپیتا اور سپریتااپنی سرکاری ڈیوٹی اداکرنے کے تعلق سے بنگلورو کے سفر پر روانہ ہورہے تھے۔ اس دوران سیٹ کے مسئلے کو لے کر لیڈی کنڈکٹر کے ساتھ جھگڑا شروع ہوگیا۔ وٹلا پولیس کے افسران نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو لیڈی کنڈکٹر پشپا آپے سے باہر ہوگئی اور اس نے ارپیتا پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ وٹلا کمیونٹی اسپتال میں ارپیتا کی مرہم پٹی کے بعد دونو ں لیڈی کانسٹیبلز اسی بس سے بنگلورو کے لئے روانہ ہوگئیں جبکہ بس کنڈکٹر پشپا کے خلاف وٹلا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

وٹلا بس ڈپو کے بعض ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ لیڈی کنڈکٹر کا رویہ بس مسافروں کے ساتھ اور اپنے افسران کے ساتھ بھی اکثر ترش رہتا ہے اور وہ ہر بار کوئی نہ کوئی تنازعہ کھڑا کرتی رہتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔