بنٹوال میں معصوم نوجوانوں پر چاقو سے حملہ : کلڈکا بند کامیاب،بازار،سڑکیں سنسان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th May 2017, 3:10 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال:27/مئی (ایس اؤنیوز)شہر سے قریب کلڈکا میں جمعہ کی نماز کے بعد معصوم نوجوانوں پر چاقو سے حملہ کئے جانے کی مذمت میں سنیچر کو بند کا اعلان کیا گیا تھا جو اب تک مکمل کامیاب ہوتا نظر آرہاہے ، صبح سے شہر کی تمام دکانیں بند ہیں، کہیں سے بھی کوئی انہونی واردات کی خبر نہیں ملی ہے۔ البتہ مارکیٹ میں الگ الگ مقام پر دو گروہوں کے جمع ہونے سے ماحول کشیدہ ہونے کی اطلاع ضرور موصول ہوئی ہے۔

بند  کی مخالفت کرتے ہوئے آر ایس ایس لیڈر کلڈکا پربھا کر بھٹ اپنی ٹیم کے ساتھ سڑک پر اترکر بند کو ناکام کرنے کی کوشش کی، وہ   دکانداروں کو اپنی دکانیں کھولنے پر زور دیتے ہوئے دکھائی دئے۔اس موقع پر بند کا اعلان کرنے والوں نے ان کی بند کو ناکام بنانے کی کوششوں پر سخت  اعتراض کیا، اسی نوک جھونک کو لے کر ماحول کشیدگی کی طرف بڑھتا نظر آیا۔ ضلع ایس پی بھوشن گلاب راؤ سمیت تمام اعلیٰ پولس افسران شہر میں ٹھکانہ ڈالے ہوئے نگرانی کررہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اے سی رینوکا پرساد نے حالات کے پیش نظر سنیچر کی صبح 9بجے سے دوپہر 2 تک  دفعہ144کا نفاذ کرتے ہوئے امتناعی احکامات جاری کئے ہیں۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کی نماز کے بعد گھر لوٹ رہے محمد ہاشر اور محمد معشوق پر 7شرپسندوں کا گروہ چاقو سے حملہ کرتے ہوئے قتل کرنےکی کی کوشش کی تھی ۔ اس دوران خطرے کی بھنک لگتے ہی دونوں بھا گ کراپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ اسی حادثے کی مذمت میں آج سنیچر کو کلڈکا بند کا اعلان کیا گیا ۔ چشم دیدوں کے مطابق کلڈکا کا متھون اور اس کی ٹیم نے یہ کارستانی انجام دی ہے۔ متھون حال ہی میں ایک معاملے میں ضمانت پر رہا ہواتھا۔

دکشن کنڑا ضلع مسلم یونائٹیڈ فورم کاایک وفد اسپتال میں زیر علاج محمد ہاشر سے ملاقات کرتے ہوئے عیادت کی۔ وفد میں سابق میئر کے اشرف، حمید کدرولی ، سی ایم مصطفیٰ ، اشرف کنار، حنیف ، اشرف، محی الدین معینو، ذاکر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...