بنٹوال :کلڈکافساد معاملے میں مزید 4ملزمان گرفتار
بنٹوال:19/جون (ایس اؤنیوز)13جون کو کلڈکا میں ہوئے فساد کو لے کر مزید 4ملزموں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ پولس نے کلڈکا اور اطراف کے مکین ابوبکر صدیق، محمد عارف، سراج الدین اور عبدالصمد نامی ملزموں کو گرفتارکیا ہے۔ صدیق اور عارف کو کلڈکا میں گرفتارکیا گیا ہے تو سرا ج الدین اور عبدالصمد کو پیر کے دن تمبے کے ایک نجی اسپتال سے گرفتارکئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تمام ملزمان کو پولس نے عدالت میں پیش کیاتو انہیں عدالتی تحویل میں بھیجنے کا منصف نے حکم صادر کئے جانےکی پولس ذرائع نے خبر دی ہے۔