بنٹوال کے ایک  گھر میں ڈکیتی انجام دینے والا ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th August 2018, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال:29/ اگست (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے موڈمکاپومیں8اگست  کوموظف بینک ملازم کے گھرمیں  انجام دئیے گئے  ڈکیتی کے معاملےمیں بنٹوال پولس نے ایک  ملزم کو گرفتارکرلیا ہے، جس کی شناخت شیموگہ ضلع ہوس نگر ، کنک بیلور کے مکین پروین (31) کے طور پر کی  گئی ہے۔ معاملے میں ملوث مزید  ایک ملزم فرار ہے جس کو پولس تلاش کررہی ہے۔ گرفتار شدہ ملزم کے متعلق بتایاگیا ہےکہ پروین کے خلاف بنگلورو کے اُپّار پیٹے پولس تھانہ میں قتل کی کوشش کے 3کیس درج    ہیں۔

موڈمکاپو کارمل کالج کے قریب بینک کے موظف ملازم جناردھن ہولّا(58) اپنی بیوی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ 8اگست کی رات 30-09کے قریب بیوی باتھ روم چلی گئیں تو اسی دوران گھر کی گھنٹی   بجی ۔ بیٹے کی آمد کا خیال کرتے ہوئے جب  باپ نے دروازہ کھولاتو انجان لوگ گھر کے اندر گھس کر ہتھیاروں سے جناردھن  کے سر پر حملہ کردیا اور ان کے گلے میں موجود 3تولہ سونے کی چین چھین  لی ، پھر اسکے بعد پورا گھر تلاش کرنےکے بعد نکل گئے تھے۔ اس دوران اپنے شوہر کی چیخ پکار سے بیوی حیران ہوکر پاس پڑوس کے لوگوں کو مدد کے لئے پکارا ۔ اس کے بعد مقامی لوگوں کے تعاون سے جناردھن کو منگلورو اسپتال میں علاج کے لئے بھرتی کیا گیا تھا۔ کارروائی میں ضلع ایس پی ، ایڈیشنل ایس پی ، بنٹوا ل اے ایس پی ، بنٹوال انسپکٹر سمیت محکمہ کا عملہ شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔