بنٹوال: خوبصورت عورتوں کے جال ''ہنی ٹریپ''کا شکار،زیورات، نقدی اور کار سے ہاتھ دھو بیٹھا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2017, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال 22؍اکتوبر(ایس او نیوز) دھوکہ دہی اور لوٹ مار کی نیت سے مردوں کو جنسی لذت کا لالچ دے کر خوبصورت عورتوں کے جال میں پھنسانے کا ایک نیٹ ورک جنوبی کینرا ضلع میں کافی عرصے سے سرگرم ہے۔ 

اس طرح کے 'ہنی ٹریپ' کی تازہ واردات بنٹوال کے قریب وٹلا میں پیش آئی ہے جہاں محمد حنیف (32سال) کوخوبصورت لڑکی کے جال میں پھانسنے کے بعد اس کی بری طرح پیٹائی کی گئی ہے اور اس کے پاس موجود سونے کے زیورات، نقدی اورکار لوٹ لی گئی ہے۔ 

موصولہ رپورٹ کے مطابق محمد حنیف موڈبیدری میں واقع پتھروں کی کان میں ایک سپر وائزر کے طور پر کام کررہا ہے ۔ وہ کولانڈو میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ کرایے کے مکان میں رہائش پزیر ہے۔چند دن پہلے فیس بک پر اس کی شناسائی ایک نوجوان لڑکی سے ہوئی۔ اور ان دونوں کی چیاٹنگ کا سلسلہ چل پڑا۔21اکتوبر کی نصف شب میں اس لڑکی نے حنیف کو فون کرکے کہا کہ اس کی والدہ اچانک بیمار ہوگئی ہے اور اسے اس وقت پیسوں کی سخت ضرورت پیش آئی ہے۔حنیف موڈیپو نامی مقام پر پہنچاتو وہ لڑکی اپنے ساتھ ایک اور سہیلی کو لے آئی اور حنیف سے کہا کہ وہ اپنی سہیلی کو کار میں بٹھاکر اپنے گھر لے جائے اور وہ خود اپنی اسکوٹر پر ان کے پیچھے آئے گی۔جیسے ہی حنیف اس لڑکی کے ساتھ اپنے گھر پہنچا تو ایک ٹاٹا سومو کار میں 6افراد کا گروہ حنیف کے گھر میں گھس آیا۔ان لوگوں نے حنیف کو باندھ کررات 2بجے سے 4بجے تک اس کی خوب پیٹائی کی۔ لڑکی کو ننگی حالت میں حنیف کے ساتھ کھڑا کرکے فوٹو اور ویڈیو بنائے۔ پھر حنیف سے 5لاکھ روپے کی رقم طلب کی۔حنیف نے جب رقم نہیں دی تو وہ لوگ اس کے گھر کی الماری میں موجود7سونے کی گنّیاں ، پاسپورٹ، دستی گھڑی ، موبائل فون اور اس کی سوِفٹ کار لے کر فرار ہوگئے۔

حنیف کی شکایت درج کرلینے کے بعد پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔