بنٹوال :گانجہ پینے سے انکار کرنے والے دلت طالب علموں پر نشہ بازوں کا حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2017, 1:32 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنٹوال 17؍مئی (ایس او نیوز)ذہنی طور پر معذور لڑکے سمیت دلت طبقے کے دواسکولی لڑکوں کو کچھ لوگوں نے زبردستی گانجہ پینے پر مجبور کرنے کی کوشش کی مگر ان دونوں نے جب اس طرح نشہ آور چیز استعمال کرنے سے انکار کیا تو ان کی پیٹائی کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کومڈیلو نامی گاؤں میں اس واردات کا شکار ہونے والوں کے نام سمپت(16سال) سوشانک(14سال) بتائے جاتے ہیں، جو بالترتیب دسویں جماعت اورساتویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ان میں سے سوشانک ذہنی طورپر معذور لڑکا ہے۔جب یہ لڑکے سرکاری اسکول کے احاطے میں کھیل رہے تھے ، تو کچھ لوگ وہاں گانجہ کا نشہ کرنے میں مصروف تھے۔ پھر ان لوگوں نے ان دو بچوں کو اپنے قریب بلایا اور انہیں بھی گانجہ پینے پر مجبور کرنے لگے۔ جب ان دونوں نے ان کی بات نہیں مانی تو ان کی بری طرح پیٹائی کردی ۔دونوں طالب علموں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیے جانے کی خبر ہے۔

ان اسکولی لڑکوں کو گانجہ استعمال کرنے کے لئے زبردستی کرنے اور انکار کرنے پر پیٹائی کرنے والوں کے نام شراون، روشن،چرن،راجیش اور اویناش بتائے جاتے ہیں۔کہاجاتا ہے کہ مذکورہ بالا پانچوں ملزمین اس سے پہلے گانجہ کے معاملے میں جیل میں بند تھے اور کچھ دنوں پہلے ہی ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔بنٹوال دیہی پولیس نے ان لوگوں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...