بنٹوال: لاری اور بائک کاتصادم۔ سابق فوجی ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th November 2017, 8:35 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال30؍نومبر(ایس او نیوز) وٹلا بس اسٹانڈکے پاس کنہن گڈے انٹر اسٹیٹ ہائی وے پر ہونے والے موٹر بائک اور لاری کے تصادم میں ایک سابق فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق روڈ کے گھماؤ پر بے پروائی اور انتہائی تیز رفتاری سے چلائی جارہی پتھروں سے لدی ہوئی لاری نے سابق فوجی وینکپّا مولیا (53سال) کی موٹر بائک کو پیچھے سے ٹکر ماری۔جس کے نتیجے میں بائک سمیت سوار بھی اچھل کر روڈ پر گرگیا اورسیدھے لاری کے چکروں کی زد میں آگیا۔اس وجہ سے مولیا کے دونوں پیر بری طرح کچلے گئے۔ زخمی مولیا کوفوری طور پراسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ کہا جاتا ہے کہ فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد مولیا ایک سافٹ ویئر کمپنی میں سیکیوریٹی گارڈ کی خدمات انجام دے رہاتھا۔اس حادثے کے تعلق سے وٹلا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...