بنٹوال میں آدھی رات کو گھرپر ڈاکہ۔5نقاب پوش زیورات اورقیمتی اشیاء لوٹ کر فرار
بنٹوال 21؍اگست (ایس او نیوز) کملاکٹّے کے مقام پر آدھی رات کو پانچ نقاب پوشوں نے جیکب روڈرگس کے گھر پر ڈاکہ ڈالا اور چاقو کی نوک پرزیورات کے علاوہ گھڑی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کے مطابق رات کے تقریباً 1.30بجے پانچ نقاب پوشوں کی ایک گینگ جیکب کے گھر کا پچھلا دروازہ توڑ کر اندرداخل ہوئی پھر جیکب اور اس کی بیٹی کو چاقو سے حملہ کی دھمکی دیتے ہوئے باندھ ڈالا اورقیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔کہاجاتا ہے کہ ایک دن پہلے بھی اسی قسم کی لوٹ کی واردات موڈن کاپ نامی علاقے میں پیش آئی تھی۔
بنٹوال پولیس اس واردات کی تحقیقات کررہی ہے۔