بنٹوال: غیرقانونی طور پر جانورلے جانے والا ٹرک الٹ گیا۔ملزمین فرار ہونے میں کامیاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th February 2018, 1:14 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال 13؍فروری (ایس او نیوز) چکمگلورو سے منگلورو کی طرف کنٹینر ٹرک میں بیل اور بھینس لے جاتے وقت ہانچی کٹّے نامی مقام پرٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بیل ہلاک ہوگیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کنٹینر میں 14جانور تھے جن میں9بیل اور 5بھینسیں تھیں، لیکن ان جانوروں کو غیر قانونی طور پر منگلورو لایا جارہا تھا۔ جیسے ہی بے قابو ٹرک الٹ گیا، اس میں موجود لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔ پھر پولیس اورمقامی افراد کی مدد سے جانوروں کو الٹے ہوئے ٹرک سے باہر نکالا گیا۔ مضافاتی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پرسنّا نے اپنے عملے کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعدمعاملہ درج کرلیا ہے۔ ضلع ایس پی روی کانتے گوڈا کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...