بنٹوال:بھارت بند کے دوران ایم ایل اے کی کار پر پتھراؤ۔بی جے پی نے دی احتجاج کی وارننگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2018, 1:33 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال 11ستمبر (ایس او نیوز) ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف 10ستمبر کو کانگریس اور دیگرحزب مخالف کی اتحادی جماعتوں نے بھارت بند کا اعلان کیا تھا اس دوران بنٹوال میں رکن اسمبلی راجیش نائک پر پتھر پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس ضمن نے بی جے پی لیڈروں نے پولیس پر سخت تنقید کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگر 11ستمبر منگل کے دن تک ملزموں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

کہاجاتا ہے کہ پانیمنگلوروکے پاس سے جب بند کے دوران ایم ایل اے راجیش نائک کی کار گزر رہی تھی تو بند کے حامیوں نے ان کی کار پر ایک بڑا سا پتھر پھینک مارا۔ مگر خوش قسمتی سے راجیش نائک کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔اس بات کے اطلاع ملتے ہی بی جے پی کارکنان نے بنٹوال اسٹیشن کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور ملزموں کو گرفتار کیے جانے تک وہاں نہ ہٹنے کی ضد پکڑلی۔ بی جے پی کارکنان نے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ جانب داری سے کام لے رہی ہے اور سوال کیا کہ کسی مخصوص پارٹی نے بنٹوا ل پولیس اسٹیشن کو اغوا کرلیا ہے کیا؟ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران پولیس نے موجودہ ایم ایل اے کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے سابق وزیر کو سیکیوریٹی دے رکھی تھی۔بی جے پی والوں نے الزام لگایا کہ کانگریسی کارکنان نے بڈا کٹے،مانی ، ماری پلاّاور کائیکمبا جیسے مقامات پرعام لوگوں پر حملے کیے ، مگر پولیس نے ان کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا۔ 

اے ایس پی رشی کیش وناونے اور بنٹوال سرکل انسپکٹر ٹی ڈی ناگراج نے جب ۱۱ستمبرمنگل تک ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا توبی جے پی کارکنان نے اپنا احتجاج یہ کہتے ہوئے ختم کیا کہ اگر ایسا نہیں ہواتو بی جے پی کی طرف سے پرزور احتجاج کیا جائے گا۔

رکن اسمبلی راجیش نائک نے پولیس کے پاس شکایت درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ:’’ بند کے دوران جب سڑک پر بہت ساری گاڑیاں دوڑ رہی تھیں ، تب مظاہرین نے صرف ان کی گاڑی پر نشانہ سادھ کر پتھر پھینکا تھا۔مجھے اپنی ذمہ داریاں نبھا نے سے باز رکھنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...